صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 247 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 247

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۲۴۷ ۷۷- کتاب اللباس فَغَدَوْتُ بِهِ فَإِذَا هُوَ فِي حَائِط پاس صبح سویرے ہی لے جاؤ کہ تا آپ اسے گھٹی وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ حُرَيْثِيَّةٌ وَهُوَ يَسِمُ دیں ۔ چنانچہ میں صبح کو اسے لے گیا کیا دیکھا کہ آپ الظَّهْرَ الَّذِي قَدِمَ عَلَيْهِ فِي الْفَتْحِ ایک باغ میں ہیں اور آپ ایک حریثی اونی چادر پہنے اطرافه: ١٥٠٢، ٥٥٤٢ ہوئے ہیں اور آپ اس (اونٹ کی) سواری کو داغ رہے ہیں جو فتح مکہ کے زمانہ میں آپ کو ملی۔ السوداء : سیاه اونی نقش دارد۔ دار چادر زیر باب روایت نمبر ۵۸۲۳ میں ذکر ہے کہ تشريح الخَمِيصَةُ سياه آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کچھ اونی کپڑے آئے ان میں ایک نقش دار سیاہ چھوٹی سی اونی چادر بھی تھی آپؐ نے فرمایا: ام خالد کو لاؤ۔ ان کو اٹھا کر لایا گیا۔ وہ کم سن تھیں۔ آپؐ نے وہ چادر ام خالد کو پہنائی اور فرمایا اسے خوب پہنو اور اتنی کہ اسے بوسیدہ کر دو۔ ام خالد کا نام امه بنت خالد بن سعید بن العاص ہے۔ علامہ ابن حجر نے بیان کیا ہے کہ اُن کے پیدا ہونے پر اُن کے والد نے ان کا نام امت اور اُن کی کنیت ام خالد رکھی تھی۔ طبقات ابن سعد میں ذکر ہے کہ ام خالد حبشہ کی سر زمین میں پیدا ہوئی تھیں اور فتح خیبر کے بعد اپنے والد کے ساتھ مدینہ آئیں یہ اس وقت کمسن تھیں مگر سمجھدار تھیں۔ ان کے والد حضرت خالد بن سعید بن العاص قدیمی صحابہ میں سے ہیں۔ حضرت ابو بکر کے زمانہ خلافت میں اور ایک قول کے مطابق حضرت عمرؓ کے عہد خلافت میں وہ شام میں شہید ہوئے۔ علامہ کرمانی کہتے ہیں: یہ چونکہ حبشہ میں پیدا ہوئیں اور ایام طفولیت وہیں گزرے اس لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پیار اور شفقت کے خاص انداز میں چادر کی خوبصورتی حبشہ کی زبان کے لفظ سناہ سے بیان فرمائی تا کہ یہ خوش ہوں۔ (عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحه ۵) ام خالد " آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت کمسن بچی تھیں۔ ان کی شادی حضرت زبیر سے ہوئی جو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پھو پھی زاد بھائی تھے، ام خالد کے دو بیٹے تھے عمر اور خالد۔ اس طرح ان کی کنیت ام خالد ان کے بیٹے خالد کے نام سے بھی ہم آہنگ ہو گئی۔ ان کے والد کا نام بھی خالد تھا اور ایک بیٹے کا نام بھی خالد تھا۔ فَغَدَوْتُ بِهِ فَإِذَا هُوَ فِي حَائِطٍ وَعَلَيْهِ خَمِيصَةٌ حُرَيْثِيَّةٌ: چنانچہ میں صبح کو اسے لے گیا کیا دیکھا کہ آپ ایک باغ میں ہیں اور آپ حریثی اونی چادر پہنے ہوئے ہیں۔ حُرينية حدیث کی طرف نسبت ہے جو کہ بنو قضاعہ کا ایک آدمی تھا۔ ابن سکن کی روایت میں اسے خیبر یہ کہا گیا ہے جو کہ معروف شہر خیبر کی طرف نسبت ہے۔ علامہ کرمانی نے کہا ہے ایک روایت میں جو تکیہ ہے اس کا معنی ہے چھوٹی۔ اور ایک روایت میں حوتیہ ہے جو کہ قبیلہ الحوت کی طرف نسبت ہے اور ایک روایت میں جونیہ ہے جو کہ قبیلہ جون کی طرف نسبت ہے یا اس کے سفید اور سیاہ رنگ کی وجہ سے یہ نسبت دی گئی ہے۔ (عمدۃ القاری جزء ۲۲ صفحہ ۵)