صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 215 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 215

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۲۱۵ ۷۷ - کتاب اللباس حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: بعض لوگ شلوار میں ۵۰،۴۰ گز کی پہنتے تھے۔ایک زمانہ ہندوستان پر بھی ایسا آیا کہ لباس تفاخرانہ پہنتے اور موجودہ شلواروں یا پاجاموں کو بُرا جانتے تھے مگر رفتہ رفتہ فیشن اور کا اور ہو گیا۔غرض ہر زمانہ میں کوئی نہ کوئی بڑائی اور نئی ایجاد کا طریقہ نکلتا رہا۔“ ( مستورات سے خطاب، انوار العلوم جلد ۱۳ صفحہ ۱۹۷) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: میں سچ سچ کہتا ہوں کہ قیامت کے دن شرک کے بعد تکبر جیسی اور کوئی بلا نہیں۔یہ ایک ایسی بلا ہے جو دونوں جہان میں انسان کو رسوا کرتی ہے۔خدا تعالیٰ کا رحم ہر یک موحد کا تدارک کرتا ہے مگر متکبر کا نہیں۔شیطان بھی موحد ہونے کا دم مارتا تھا مگر چونکہ اس کے سر میں تکبر تھا اور آدم کو جو خدا تعالیٰ کی نظر میں پیارا تھا۔جب اس نے توہین کی نظر سے دیکھا اور اس کی نکتہ چینی کی اس لئے وہ مارا گیا اور طوق لعنت اس کی گردن میں ڈالا گیا۔سو پہلا گناہ جس سے ایک شخص ہمیشہ کیلئے ہلاک ہوا تکبر ہی تھا۔“ ( آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۵۹۸) حضرت مسیح موعود علیہ السلام اپنے منظوم کلام میں فرماتے ہیں: اے کرم خاک چھوڑ دے کبر و غرور کو زیبا ہے کبر حضرت رپ غیور کو بدتر بنو ہر ایک سے اپنے خیال میں شاید اسی سے دخل ہو دار الوصال میں چھوڑو غرور و کبر کہ تقویٰ اسی میں ہے ہو جاؤ خاک مرضی موٹی اسی میں ہے (براہین احمدیہ حصہ پنجم ، روحانی خزائن، جلد ۲۱ صفحه ۱۸) بَابِ ٦ : الْإِزَارُ الْمُهَدَّبُ حاشیه دار تہ بند وَيُذْكَرُ عَنِ الزُّهْرِيِّ وَأَبِي بَكْرِ بْنِ اور زہری اور ابو بکر بن محمد اور حمزہ بن ابی اسید سہو کتابت معلوم ہوتی ہے غالبا ۴، ۵ گز ہو گا۔