صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 194 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 194

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۱۹۴ ۷۶ کتاب الطب لا تُورِدُوا الْمُمْرِضَ عَلَى الْمُصِيحِ: بیمار اونٹ کو تندرست اونٹ کے پاس نہ لاؤ۔مکرم و محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب ایڈمنسٹریٹر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ لکھتے ہیں: خارشی اونٹ (Camel mange) قدیم زمانے سے اونٹ کی ایک متعدی بیماری ہے۔یہ بیماری (Parasitic mite, sarcoptes scabiei) ایک کیڑے کے ذریعہ پھیلتی ہے۔اور 31-10 فیصد اونٹوں میں پائی جاتی ہے۔یہ کیڑا ایک اونٹ سے دوسرے اونٹ کو Infect کرتا ہے اور جسم پر زخم کرنے کے بعد خون میں سرایت کر جاتا ہے اور کئی مرتبہ سینکڑوں اونٹ بیمار ہو جاتے ہیں اور روز مرہ کے کام کے قابل نہیں رہتے۔آپ نے قدیم زمانہ سے اونٹ میں اس عام بیماری کی احتیاطی تدابیر میں یہ نہایت اہم نکتہ سمجھایا۔اس لئے ضروری ہے کہ ایک اونٹ کے گروہ میں اگر خارشی اونٹ موجود ہو تو اسے دوسرے گروہ میں داخل نہ ہونے دیا جائے اور علیحدہ رکھا جائے ورنہ: وہ سب کو خارشی کر دیتا ہے۔“ یہی احتیاطی تدابیر ماہر محکمہ حیوانات آج کل مشورہ دیتے ہیں۔1 حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: ہم اس حدیث کی تاویل یوں کریں گے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے قول لا عدوی میں ہرگز یہ ارادہ نہیں کیا کہ من کل الوجوہ ایک کی مرض دوسرے میں سرایت نہیں کرتی۔اور کیونکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایسا کہہ سکتے تھے جبکہ آپ نے ایک دوسری حدیث میں مجذوموں سے پر ہیز کرنے کے لئے ممانعت فرمائی ہے اور ان کے چھونے سے ڈرایا پس آنحضرت صلعم کی اس حدیث سے بجز اس کے کوئی مراد نہیں تھی کہ تمام تاثیریں عدوی وغیرہ کی خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں اور بجز اس کے حکم اور ارادہ اور مشیت کے اس عالم کون اور فساد میں کوئی مؤثر نہیں۔“ ( نور الحق حصہ اول ، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۱۵) بَاب ٥٥ : مَا يُذْكَرُ فِي سُمِّ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو زہر دینے کے متعلق جو بیان کیا جاتا ہے رَوَاهُ عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيِّ اس واقعہ کو عروہ نے حضرت عائشہ سے، حضرت (1) Saber Kotb, Ahmed AR: Sarcoptic mange of camel in upper Egypt: Prevalence, risk assessment, and control measures, J۔Adv۔Vet۔Anim۔Res, 2(4): 410-17 (Dec 2015) Zahid MI, Maqbool A, Anjum S, et al۔Prevalence of Sarcoptic mange in of Animal plant Sciences 25(5) camels in Punjab Pakistan, Journal pages: 1259-1263: (2015) ISSN: 1018-7081