صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 166 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 166

صحیح البخاری جلد ۱۴ ١۶۶ ۷۶ - كتاب الطب طاقتور تحریک جو قدیم نظام کہانت پر مبنی تھی ظہور پذیر ہوئی۔ در حقیقت سلطنت مصر میں معابد کی بے پناہ دولت کا یہ قدرتی نتیجہ تھا کہ کہانت ایک مخصوص پیشہ کی صورت اختیار کر گئی اور جوں جوں کاہنوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا گیا۔ ویسے ویسے وہ زیادہ سے زیادہ سیاسی رسوخ اور طاقت حاصل کرتے چلے گئے معابد کی دولت و ثروت میں اضافہ کے ساتھ ہی ایک انبوہ کثیر افسران معابد کا بھی پیدا ہو گیا جن کے ذمہ ان معاہد کا انتظام تھا حالانکہ قدیم ایام میں ان کا کوئی وجود نہ تھا۔ آخر ملک کے تمام الگ الگ دیوتاؤں کے کلیسیائی نظام ایک عظیم الشان مقدس تنظیم کے ماتحت متحد ہو گئے۔ اس تنظیم کا رئیس اعلیٰ دارالسلطنت تھیجس کے معبد آمان کا بڑا کاہن تھا۔ اس طرح آمان کے کاہن اعظم کی طاقت پہلے کی نسبت کئی گنا بڑھ گئی۔ فراعنہ مصر نے جب مفتوحہ ممالک سے دولت حاصل کی تو اس کا بیشتر حصہ معبدوں کی نذر کر دیا گیا اور معبد وسیع اور عالیشان محلات کی صورت اختیار کر گئے ۔ جن میں کاہنوں کے گروہ در گروہ رہتے تھے۔ آمان کا کاہن اعظم اس مقدس مذہبی تنظیم کار بی تنظیم کا رئیس اعلیٰ تھا وہ ایک مقدس شہزادہ سمجھا جاتا تھا۔ اور اس کی بیوی خداوند کی کنیز اعلیٰ “ کے لقب سے یاد کی جاتی تھی اور اسے ملکہ کا درجہ حاصل تھا۔ تاریخ مصر مصنفہ جیمز ہنری بریسڈ پی۔ ایچ۔ ڈی۔ ص ۲۴۸،۲۷۴) “ ( تفسير كبير ، سورة القصص جلدے صفحہ ۴۷۴، ۴۷۵) باب ٤٧ : السِّحْرُ سحر (جادو) وَقَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى وَلَكِنَّ الشَّيْطِينَ اور اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: بلکہ (اس کے ) باغی کافر كَفَرُوا يُعَلِّمُونَ النَّاسَ السِّحْرَ وَمَا أُنْزِلَ تھے۔ وہ لوگوں کو دھوکا دینے والی باتیں سکھاتے عَلَى الْمَلَكَيْنِ بِبَابِلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ تھے اور (بزعم خود) اس بات کی بھی نقل نقل کے کرتے وَ مَا يُعَلِّمُنِ مِنْ اَحَدٍ حَتَّى يَقُولا ہیں جو بابل میں دو فرشتوں ہاروت و ماروت پر إِنَّمَا نَحْنُ فِتْنَةٌ فَلَا تَكْفُرُ - فَيَتَعَلَّمُونَ اتاری گئی تھی۔ حالانکہ وہ دونوں (تو) جب تک یہ مِنْهُمَا مَا يُفَرِّقُونَ بِهِ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ نہ کہہ لیتے تھے کہ ہم (خدا تعالیٰ کی طرف سے)