صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 117 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 117

صحیح البخاری جلد ۱۴ 112 ۷۶ - كتاب الطب کے جلن اور درد کا احساس بھی کم ہو جاتا ہے اور اگر اس میں سرکہ شامل کیا جائے تو مزید فائدہ ہوتا ہے۔یہ عمل جو حضرت فاطمہ نے زخم کو دھونے کا کیا یہی عمل بنیادی Surgical Practice ہے۔زخم کو دوائی لگانے سے پہلے دھو کر صاف کیا جاتا ہے۔بوریا ( یعنی Palm leaves) کو جلانے میں ایک حکمت یہ ہے کہ جلانے کے عمل سے جو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے وہ مکمل طور پر Barda ash کو Disinfect کر دیتا ہے۔اور جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے۔2 اور یہ Sterilisation کی بنیادی Technique ہے۔E-guineensis کے پتوں کے دیگر فوائد میں سے: Anti Oxidant, Anti bacterial اور Anti Fungal خاص طور پر نمایاں ہیں۔یہ سب زخم کو جلد ٹھیک کرنے میں مدد دیتے ہیں۔چند اور طبی نکتے اس حدیث کے حوالہ سے قابل غور ہیں۔لکھا ہے کہ ” انہوں (حضرت فاطمہ علیہا السلام) نے ایک بوریالی اور اس کو جلایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زخم پر اُسے چپکا دیا اسی وقت خون بند ہو گیا۔زخم پر اُسے چپکا دیا۔“ میں بھی Surgical Dressing کی Technique کی طرف اشارہ ہے۔کیونکہ چپکانے کے عمل سے زخم پوری طرح دوائی کے احاطہ میں آکر Seal ہو جاتا ہے۔جراثیم سے پاک ہو جاتا ہے اور Healing جلدی ہو جاتی ہے۔3 2966 (1) Ahmet Aciduman, Berna Arda, Fatma G Ozakturk et al: What does Al-Qanun Fi Al-Tibb (The Canon of Medicine) say on head injuries, Neurosurgical Review : 32,255-263 (2009)۔Muhammad Ibn Abi Bakr Ibn Qayyim Al-Jawziyah: Healing with the Medicine of the Prophet, 57 - 58, Darussalam 2003, Healing 359, Amazon۔com Translated by: Jalal Abual Rub۔Edited by: Abdul Rahman Abdullah (Formerly Raymond J۔Manderola, Fordham University USA) (2) Ahmet Aciduman, Berna Arda, Fatma G Ozakturk et al: What does Al-Qanun Fi Al-Tibb (The Canon of Medicine) say on head injuries, Neurosurgical Review : 32 255-263 (2009)۔Sreenivasan S, Selvarasoo L, and Lachimanan YL: Wound Healing Activity of Elaeis Guineensis Leaf Extract Ointment, Int۔J۔Mol۔Sci, 13(1), 336 – 347, (2012) doi:10۔3390/ijms13010336 (3) The Prophet's guidance on treating wounds and cuts۔Islamweb۔net Publish date 05/12/2012۔Section: Miraculous Sunnah۔