صحیح بخاری (جلد چہار دہم)

Page 102 of 769

صحیح بخاری (جلد چہار دہم) — Page 102

صحیح البخاری جلد ۱۴ ۱۰۲ ۷۶ - كتاب الطب سن کر) فرمایا کہ کھمبی من کی اقسام میں سے ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے۔مکرم و محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود الحسن نوری صاحب ایڈ منسٹریٹر طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ ربوہ لکھتے ہیں: من مختلف قسم کی غذا ئیں تھیں جو صحرائے سینا اور دیگر ممالک میں پائی جاتی تھیں۔اس کا نام ”مج احسانِ الہی سے ملنے والی غذا رکھا گیا۔ابوریحان البیرونی (973-1050AD) نے پہلی مرتبہ ترنجبین (Turanjabin) جو الحج Al- Haj عربی میں کہلاتی ہے، قرآن کی من قرار دیا ہے۔یہ ایک جھاڑی نما پودا ہے۔(Desert Shrub) جس کو : "Tamarix Gallica Mannifera (French Tamarisk)" کہا جاتا ہے اور اسکی چھال کو جب ایک کیڑا چھیڑتا ہے (Coccus Manmiparus) تو اس سے یہ رس ٹپکتا ہے جو کھانے کے کام آتا ہے۔(اس کا ذکر حضرت مصلح موعودؓ نے تفسیر کبیر سورۃ طہ جلد ۵ صفحہ ۴۴۶، ۴۴۷ میں بھی کیا ہے۔) من کو کھمبی (Truffles Mashroom) بھی کہا جاتا ہے جو سینا کے ریگستان میں وافر مقدار میں پایا جاتا ہے اور محنت کیے بغیر جلد تیار ہو جاتا ہے۔من میں زیادہ مقدار Carbohydrates کی ہے۔جو متوازن انسانی غذا کے تین اہم جزو میں سے ایک ہے۔دیگر دو اہم اجزاء Protein اور Fats ہیں قرآن کریم میں جہاں بھی من کا ذکر ہے وہاں سلوا (Quail) کا ذکر ساتھ ہے۔اس طرح من و سلویٰ کو اکٹھا کر کر کے یہ حقیقت بھی سمجھا دی کہ اللہ نے محض اپنے فضل سے انسانی نشو و نما کے لیے بنی اسرائیل کو متوازن غذا Protein اور Carbohydrates, Fats مہیا کر دی اور وہ چالیس سال تک کھاتے رہے۔اس کے برعکس بائبل میں جہاں بھی من کا ذکر آیا ہے وہ صرف من ہی آیا ہے (۱۱ مرتبہ ذکر ہے) اور سلویٰ کا ذکر نہیں ہے۔اب صرف من (Carbohydrates) سے انسانی جسم چالیس سال تک نشو و نما نہیں پاسکتا۔یہ نمایاں فرق قرآن کریم کی عظمت اور فضیلت پر دلالت کرتا ہے۔کھیمی (الکماۃ) اپنی افادیت میں آنکھوں کی بیماری کا بہترین علاج ہے مشہور طبیب ابن سینا نے کھمبی کے پانی کو ابال کر اور ٹھنڈا کر کے Eye Drops کے طور پر (2) (1) Dr۔M۔I۔H۔Farooqi: Al Mann in the Light of Quran and Sunnah A Scientific Study, Plants of The Quran, 9th edition, Sidrah Publisher, Luckhnaw, India (2011) Dr۔M۔I۔H۔Farooqi: Al Mann in the Light of Quran and Sunnah A Scientific Study, Plants of The Quran, 9th edition, Sidrah Publisher, Luckhnaw, India (2011) Hesham EE, Elsayed AE, Mohammad AW: Mushrooms and Truffles: Historical Biofactories for Complementary Medicine in Africa and in the Middle East, Hindawi Publishing Corporation, Volume 2013, Article ID 620451, 10 pages, http://dx۔doi۔org/10۔1155/2013/620451 Heayyean L, Kyungmin N, Zahra Z et al: Potentials of truffles in nutritional and medicinal applications (a Review), Fungal Biology and Biotechnology 7:9, Pages 1-7 (June 2020), https://doi۔org/10۔1186/s40694-020-00097-x