صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 577
صحیح البخاری جلد ۱۳ ۵۷۷ ۷۴ - كتاب الأشربة ”ان کی ایک علامت یہ ہے کہ اللہ ان کے گھروں، کپڑوں، پگڑیوں، قمیصوں، چادروں، ہونٹوں، ہاتھوں اور پیٹھوں میں اور اسی طرح ان کے جملہ اعضاء بدنی میں ان کے بچے کچھ ٹکڑوں اور اُس پانی میں جو ان کے پینے کے بعد بچ جاتا ہے برکت رکھ دیتا ہے اور ان کی کمزوری کے وقت اور اس وقت جب وہ گرے پڑے ہوں وہ اُن کے ساتھ ہوتا ہے اور وہ اُن کی دعائیں قبول کرتا ہے۔ان کے ترکش سے چلایا ہوا تیر کبھی خطا نہیں ہوتا۔فقر انہیں نہیں چھوتا۔خدا خود اپنے ہاتھوں سے ان کی تھیلی میں مال ڈالتا ہے اور بڑھاپے میں ان کی بھر پور جوانی کی تکریم کو بڑھا کر ان کو عزت بخشتا ہے۔ان میں ایک زبر دست کشش پیدا کر دیتا ہے اور وہ خلق کثیر کو ان کے حضور میں لاتا ہے۔“ علامات المقربین اردو ترجمہ، صفحہ ۷۱،۷۰)