صحیح بخاری (جلد سیز دھم)

Page 524 of 611

صحیح بخاری (جلد سیز دھم) — Page 524

صحیح البخاری جلد ۱۳ ۵۲۴ ۷۳ - كتاب الأضاحي حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: عید الا ضحی کا دن ہے، یہ بھی ان موقعوں میں سے ایک موقع ہے جن پر خدا تعالیٰ اچھا کھانے اور اچھا پہنے سے خوش ہوتا ہے۔آج نہ صرف یہ حکم ہے کہ آپ کھاؤ بلکہ یہ حکم بھی ہے کہ دوسرے مسلمانوں کو بھی کھلاؤ۔چنانچہ اس حکم کی متابعت میں کوئی مسلمان گھر نہیں رہ جاتا جس میں گوشت نہ پہنچ جاتا ہو غلطی سے رہ جائے تو رہ جائے، تقسیم کرنے والوں کی بھول سے کسی کے گھر گوشت نہ پہنچ سکے تو نہ پہنچ سکے ورنہ جس رنگ میں اس دن کے احکام ہیں ان کی رُو سے ہر مسلمان گھر میں پہنچتا ہے اور ہر مسلمان اس دن کھانے کا خاص اہتمام کرتا ہے۔پس یہ دن بتاتا ہے کہ اس دن خدا تعالیٰ کی خوشی فاقہ میں نہیں بلکہ کھانے پینے میں ہے۔“ (خطبات محمود جلد ۲ صفحہ ۹۴)