صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 73 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 73

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۷۳ ۶۵ - کتاب التفسير / محمد اوزا رکھا ہے۔دیکھو صحیح بخاری موجود ہے جو قرآن شریف کے بعد اصح الکتب مانی گئی ہے اس کو غور سے پڑھو۔“ (گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد ۱۷ صفحہ ۸) اسین : سڑا ہوا متعفن (پانی)۔لفظ ایسین سے امام بخاری نے اس آیت کی طرف اشارہ کیا ہے: اللہ تعالیٰ فرماتا 1 ہے: مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُونَ فِيهَا انْهرُ مِنْ مَاءٍ غَيْرِ اسِن وَاَنْهرُ مِن لَبَن لَّمْ يَتَخَيْرُ طَعْمُهُ وَأَنْهَرُ مِنْ خَيْرٍ للَّةٍ لِلشَّرِييْنَ وَانْهُرُ مِنْ عَسَلٍ مُصَلَّى (محمد:۱۲) متقیوں سے جن جنتوں کا وعدہ کیا گیا ہے ان میں ایسے پانی کی نہریں ہوں گی جس میں سڑنے کا مادہ نہیں ہو گا اور ایسی نہریں ہوں گی جن میں ایسا دودھ چلتا ہو گا جس کا مزا کبھی نہیں بدلے گا ( یعنی وہ بھی نہیں سڑے گا) اور ایسی شراب کی نہریں ہوں گی جو پینے والوں کو مزیدار لگیں گی اور پاک وصاف شہد کی نہریں بھی ہوں گی۔(ترجمہ تفسیر صغیر) حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اس جگہ صاف طور پر فرمایا کہ اس بہشت کو مثالی طور پر یوں سمجھ لو کہ ان تمام چیزوں کی اس میں نا پیدا کنار نہریں ہیں۔وہ زندگی کا پانی جو عارف دنیا میں روحانی پر پیتا ہے اس میں ظاہری طور پر موجود ہے اور وہ روحانی دودھ جس سے وہ شیر خوار بچہ کی طرح روحانی طور پر دنیا میں پرورش پاتا ہے، بہشت میں ظاہر ظاہر دکھائی دے گا اور وہ خدا کی محبت کی شراب جس سے وہ دنیا میں روحانی طور پر ہمیشہ مست رہتا تھا اب بہشت میں ظاہر ظاہر اس کی نہریں نظر آئیں گی۔اور وہ حلاوتِ ایمانی کا شہد جو دنیا میں روحانی طور پر عارف کے منہ میں ڈالا جاتا تھا وہ بہشت میں محسوس اور نمایاں نہروں کی طرح دکھائی دے گا اور ہر ایک بہشتی اپنی نہروں اور اپنے باغوں کے ساتھ اپنی روحانی حالت کا اندازہ برہنہ کر کے دکھلا دے گا اور خدا بھی اس دن بہشتیوں کے لیے حجابوں سے باہر آجائے گا۔غرض روحانی حالتیں مخفی نہیں رہیں گی بلکہ جسمانی طور پر نظر آئیں گی۔“ اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحه ۴۱، ۴۱۲) باب ۱ : وَتُقَطِعُوا أَرْحَامَكُمْ (محمد: ۲۳) اللہ تعالیٰ کا فرمانا: ) اور تم اپنے رشتہ داروں سے قطع تعلقی کرتے ہو ٤٨٣٠: حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ :۴۸۳۰ خالد بن مخلد نے ہمیں بتایا کہ سلیمان حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ ( بن بلال) نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے کہا: