صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 40 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 40

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۴۰ ۶۵ - کتاب التفسير / حم الزخرف بھی ہر فعل کے لیے کوئی نشان رکھتا ہے اور وہ نشان قیامت کے دن اس کے جرم کو ظاہر کر دے گا اس لیے اس جگہ رسل سے مراد انسان کے اپنے اعضاء بھی ہو سکتے ہیں۔ تازہ ڈاکٹری تحقیقات سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ انسانی نطفہ میں ہر کیڑا اپنے بزرگوں کے بعض اخلاق کے نشان اپنے اوپر رکھتا ہے اور جب بھی وہ نشان غالب آجاتا ہے اس سے پیدا ہونے والا بچہ انہی اخلاق کو ظاہر کرتا ہے گویا نہ صرف ایک انسان کے اعمال محفوظ رہتے ہیں بلکہ کئی پشتوں تک کے اعمال محفوظ رہتے ہیں اور نطفہ در نطفہ وہ نشانات چلے جاتے ہیں۔“ ( تفسیر صغير سورة الزخرف، حاشیه آیت نمبر ۸۱) وَلَوْلا أَنْ يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً : پوری آیت یہ ہے : وَلَوْلَا أَن يَكُونَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً لَجَعَلْنَا لِمَنْ يَكْفُرُ بِالرَّحْمَنِ لِبُيُوتِهِمْ سُقُفًا مِنْ فِضَّةٍ وَ مَعَارِجَ عَلَيْهَا يَظْهَرُونَ (الزخرف: ۳۴) اور اگر اگر یہ خوف نہ ہوتا کہ کہ سب کے سب ایک ہی طریقہ کے ہو جائیں گے تو ہم رحمن (خدا) کا کفر کرنے والے لوگوں کی چھتوں اور سیڑھیوں کو جن پر وہ چڑھتے چاندی کا بنا دیتے۔ حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: اللہ تعالیٰ اس سے پہلے تمام بنی نوع انسان کو ایک ہاتھ پر جمع کرنے کا ذکر فرما رہا ہے اور فرماتا ہے کہ اگر ہم نے ایسا کرنا ہوتا تو ان دنیا کے حریصوں کو اکٹھا کرنے کی صرف ایک صورت ہو سکتی تھی کہ ان کے گھروں کو سونے چاندی اور دیگر نعمتوں سے بھر دیتے لیکن یہ تو محض ایک ایسا ظاہری عیش و عشرت کا سامان ہوتا جس کی کوئی بھی حقیقت نہیں اور صرف دنیا کی چند روزہ عارضی دولت ان کو نصیب ہوتی لیکن آخرت تو صرف متقیوں ہی کو نصیب ہوا کرتی ہے۔“ " (ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ الزخرف صفحہ ۸۷۳) مُقْرِنِينَ : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : لِتَسْتَوْا عَلَى ظُهُورِهِ ثُمَّ تَذْكُرُوا نِعْمَةَ رَبِّكُمْ إِذَا اسْتَوَيْتُمْ عَلَيْهِ وَتَقُولُوا سُبْحَنَ الَّذِي سَخَّرَ لَنَا هَذَا وَمَا كُنَّا لَهُ مُقْرِنِينَ (الزخرف: (۱۴) یعنی تا کہ تم اُن کی پیٹھوں پر جم کر بیٹھ سکو۔ پھر جب تم اُن پر اچھی طرح قرار پکڑ لو تو اپنے رب کی نعمت کا تذکرہ کرو اور کہو: پاک ہے وہ جس نے اسے ہمارے لیے مسخر کیا اور ہم اسے زیر نگیں کرنے کی طاقت نہیں رکھتے تھے۔ (ترجمہ قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع)