صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page vi of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page vi

اور تشنگی کا اس رنگ میں انتظام کیا گیا ہے کہ اسلام کی حقیقی روشنی ان کے نورِ قلب کو افروز تر کرتے ہوئے اسلام کی سچی اور حقیقی تصویر کو اکناف عالم میں پھیلانے کا ذریعہ بنے۔اس لیے بطور خاص یہ سعی کی گئی ہے کہ تشریح کا بڑا اور مرکزی حصہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام، خلفاء سلسلہ اور حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے رضی اللہ عنہ کی مقدس تحریرات سے لیا گیا ہے۔نیز حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کی گذشتہ تشریحات میں سے بعض حصوں کا انتخاب و دیگر شروحات بخاری، لغات و دیگر علمی ذخیرہ سے استفادہ کیا گیا ہے۔کتابیات میں تفصیلی فہرست سے اس امر کا اندازہ بخوبی کیا جاسکتا ہے۔اللہ تعالیٰ معاونت کرنے والے تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔آمین