صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page v of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page v

بسم اللہ الرحمن الرحیم تعارف محض اللہ تعالی کے فضل و احسان اور اُس کی دی ہوئی توفیق سے صحیح بخاری کی بارھویں جلد مکمل ہو کر طبع ہو گئی ہے۔ الحمد للہ علی ذالك ۔ یہ جلد کتاب التفسير سورة الزمر تا سورۃ الناس اور کتاب فضائل القرآن پر مشتمل ہے۔ امام بخاری نے کتاب التفسیر میں قرآن کریم کی سورتوں کے متد اول ناموں سے مختلف نام بیان کئے ہیں ۔ بخاری کے جس متن کو ہم نے بنیاد بنایا ہے اُس میں سورتوں کے جو نام جس طرح درج ہیں اُسی طرح دیئے گئے ہیں کیونکہ ہم بخاری کے متن میں تبدیلی کے مجاز نہیں۔ تاہم ہم نے جہاں جہاں مختلف سورتوں کی آیات ترجمہ و تشریح میں دی ہیں اُن کے حوالہ جات قرآن کریم کے معروف اور رائج متن کے مطابق ہی دیئے گئے ہیں۔ بخاری کے اس حصہ کا ترجمہ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کا ہے جبکہ تشریح مرکزی ٹیم کی معاونت سے تیار کی گئی ہے۔ اس شرح کے شروع کرنے سے پہلے سیدنا حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت اقدس میں دعا اور رہنمائی کی درخواست کی گئی اور بلاشبہ ہماری ساری مساعی اللہ تعالیٰ کے فضل اور حضرت خلیفة المسیح ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی رہنمائی اور دعاؤں کے طفیل ہے۔ وَذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ۔ اس تشریح میں جماعت احمدیہ کے علم کلام، فقہ و دیگر علوم کو موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اس طرح بیان کیا گیا ہے کہ قرآن کریم اور احادیث صحیحہ کی روشنی نہ صرف آج کے انسان بلکہ آئندہ صدیوں کے انسانوں کے لیے بھی مشعل راہ اور مینارہ نور بنے۔ بالخصوص جبکہ خلافت احمدیہ کی بابرکت اور مقدس قیادت میں نشاۃ اسلامیہ کے اس دور میں اسلام کا نفوذ دیگر اقوام عالم میں بڑی تیزی سے ہو رہا ہے اور قوموں کی قو میں اس چشمہ سے فیضیاب ہونے کے لیے کشاں کشاں دوڑی آرہی ہیں۔ ان کی سیرابی