صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 563
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۵۶۳ ۶۶ - کتاب فضائل القرآن وَكَّلَنِي رَسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ روایت کی۔انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ وَسَلَّمَ بِحِفْظِ زَكَاةِ رَمَضَانَ فَأَتَانِي علیہ وسلم نے رمضان کے صدقہ فطر کی نگہبانی پر آتٍ فَجَعَلَ يَحْثُوْ مِنَ الطَّعَامِ فَأَخَذْتُهُ مجھے مقرر فرمایا تو میرے پاس ایک آنے والا آیا فَقُلْتُ لَأَرْفَعَنَّكَ إِلَى رَسُوْلِ اللهِ اور غلہ کے لپ بھر بھر کر لینے لگا۔میں نے اس کو صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَصَّ پکڑلیا اور کہا: میں تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الْحَدِيْتَ فَقَالَ إِذَا أَوَيْتَ إِلَى کے سامنے ضرور پیش کروں گا۔پھر انہوں نے فِرَاشِكَ فَاقْرَأْ آيَةَ الْكُرْسِيِّ لَمْ يَزَلْ سارا واقعہ بیان کیا تو اس نے کہا: جب تم اپنے بستر پر لیٹو تو آیتہ الکرسی پڑھ لیا کرو، اللہ کی طرف سے مَعَكَ مِنَ اللهِ حَافِظٌ وَلَا يَقْرَبُكَ ایک محافظ تمہارے ساتھ ہمیشہ رہے گا اور صبح شَيْطَانُ حَتَّى تُصْبِحَ وَقَالَ النَّبِيُّ ہونے تک شیطان تمہارے قریب نہ آئے گا، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَدَقَكَ وَهُوَ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس نے تم سے كَذُوبٌ ذَاكَ شَيْطَانٌ۔اطرافه ۲۳۱۱، ۳۲۷۵ سچ کہا حالانکہ وہ بڑا ہی جھوٹا ہے۔وہ شیطان تھا۔ریح : فَضْلُ سُورَةِ الْبَقَرَة: سوره بقرہ کی فضیلت حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس سورۃ کا نام سورۃ البقرۃ ہے جیسا کہ مختلف احادیث سے ثابت ہے اور خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے۔گو احادیث سے یہ امر ظاہر نہیں ہوتا کہ آپ نے خود ہی یہ نام رکھا یا اللہ تعالیٰ کے فرمانے کے مطابق رکھا مگر میرا اپنا یقین یہی ہے کہ سورتوں کے نام بھی اللہ تعالیٰ کے حکم سے رکھے گئے ہیں۔اس سورۃ کے نام کے متعلق جو روایات ہیں ان میں سے بعض یہ ہیں۔ترمذی میں ہے: عَن أبي هريرة قَالَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِكُلِّ شَى سَلامٌ وإِنَّ سَنَامَ الْقُرْآنِ سُوْرَةُ الْبَقَرَةِ وَفِيهَا آيَةٌ هِيَ سَيِّدَةُ أَي الْقُرْآنِ هِيَ آيَةُ الكرسی یعنی ہر چیز کا ایک چوٹی کا حصہ ہوتا ہے اور قرآن کریم کی چوٹی کا حصہ سورۃ البقرہ ہے اور اس میں ایک ایسی آیت ہے جو قرآن کریم کی سب آیات کی سردار ہے اور وہ آیتہ الکرسی ہے۔ترمذی نے ابو ہریرۃ سے روایت کی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوج (ترمذی، ابواب فضائل القرآن باب ما جاء في فضل سورة البقرة۔۔۔)