صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 36 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 36

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۶ ۶۵ - کتاب التفسير / حم عسق خانہ جنگیاں چھوڑ کر اتحاد و موقت پیدا کر لو۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر قوم میں رشتہ تھا۔پس آپ نے فرمایا: ان خانہ جنگیوں کو چھوڑ کر مودت اختیار کر لو کہ اس میں تمہارا ہی بھلا ہے۔دوسرے معنے یہ ہیں کہ جو چیزیں تمہیں اللہ کے نزدیک کرتی ہیں، اُن کی محبت پیدا کرو اور ان کے حصول کی کوشش و آرزو میں لگ جاؤ۔اور تیسرے معنے یہ ہیں کہ قربت حاصل کرنے کی محبت رکھو۔تینوں معنے صحیح اور پاکیزہ ہیں۔“ (حقائق الفرقان جلد ۳ صفحہ ۵۴۵)