صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 35
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۵ ۶۵ - کتاب التفسير / حم عسق دعوت الی اللہ کا پیغام دیا اور اس دعوتِ حق میں جو اعلیٰ درجہ کا اسوہ پیش کیا ہے، اس نے نفوس کی بالکل کایا پلٹ دی۔ اس خارق عادت قلب ماہیت کا نمونہ متعلقہ روایت میں پیش کیا گیا ہے۔ جس سے آیت قُلْ لا أَسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبى (الشورى : ۲۴) کے مذکورہ بالا مفہوم کی تصدیق از خود ہو جاتی ہے۔ تعجب ہے کہ سورۃ ہو دوغیرہ میں انبیاء حضرت نوح وغیرہ علیہم السلام کے لئے بار بار یہ ذکر ہو کہ ان میں سے ہر نبی نے اپنی قوم سے برملا فرمایا: يُقَومِ لَا أَسْلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا إِنْ أَجْرِى إِلَّا عَلَى الَّذِي فَطَرَنِي أَفَلَا تَعْقِلُونَ (هود: ۵۲) اے میری قوم! میں اس (کام) کا تم سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ میرا اجر اس ہستی کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ہے۔ کیا پھر (بھی) تم عقل سے کام نہیں لیتے۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق یہ سمجھا جائے کہ آپ نے اپنی قوم سے اپنی خدمت رسالت کا نعوذ باللہ یہ معاوضہ طلب کیا ہو کہ وہ آپ کے عزیز و اقرباء سے محبت رکھیں، یہ خیال نہ صرف سیاق کلام اور قرآن مجید کی دوسری آیات ہی کے خلاف ہے بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ عالی ماب کے منافی اور فی ذاتہ بہت بھونڈا خیال ہے کیونکہ انبیاء اور ان کے متبعین وہ گروہ ہے جن کے اجر کی نسبت سورہ ہود ہی میں صراحت ہے کہ انہیں عطاء غَيْرَ مَجدُ وُذ (هود: ۱۰۹) نہ ختم ہونے و ختم ہونے والا انعام دیا جاتا ہے۔ لوگ ان کا ا ہے۔ لوگ ان کی روح اخلاص اور انتہائی قربانی کا بدلہ قطعا نہ دے سکتے ہیں اور نہ انبیاء ان سے کسی قسم کے بدلے کی اُمید رکھتے ہیں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی نسبت اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَمَا تَسْلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَلَمِينَ (یوسف: ۱۰۵) اور تو اس ( تبلیغ و تعلیم) کے متعلق ان سے کوئی اجر نہیں مانگتا۔ یہ تو تمام جہانوں (اور سب لوگوں) کے لئے سراسر شرف (کا موجب) ہے۔ باوجود اس مطلق نفی کے شیعہ صاحبان معنونہ آیت سے یہ مفہوم سمجھتے ہیں کہ آپ نے نعوذ باللہ اپنی قوم سے خواہش کی کہ آپؐ کے رشتہ داروں سے محبت کی جائے۔ رشتہ داروں کی محبت کا کیا سوال ! آپ تو سارے جہان کو باہم شیر و شکر دیکھنا چاہتے تھے۔ اخوت اسلامی کی بنیاد ہی اس محبت الہی و محبت بنی نوع انسان پر ہے جس میں اپنے اور غیر ، سیاہ و سفید اور مشرقی و مغربی کا سوال ہی اُٹھ جاتا ہے۔ سب رشتہ وحدت میں یکساں پروئے جاتے ہیں۔ حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ نے الْبَوَدةَ فِی القربی کے معانی نہایت بسط سے بیان فرمائے ہیں۔ آپ فرماتے ہیں: دوم نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہا اعلان فرمایا لَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْرًا کہ میں اس تبلیغ پر کوئی اجر نہیں مانگتا۔ ہاں مَوَدَّةَ فِی القربی چاہتا ہوں۔ لوگوں نے اس کے معنے کیے ہیں: حضرت امام حسین اور سیدۃ النساء سے محبت کرو۔ یہ بات تو بہت اچھی ہے۔ مگر یہ سورۃ مکی ہے اور اس وقت امام حسین پیدا نہیں ہوئے تھے۔ حضرت ابن عباس نے اس کے خوب معنے کیے ہیں کہ تمام عرب آپس میں