صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 471 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 471

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۶۵ - كتاب التفسير الايلف قريش حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اس گھر کے رب کے ساتھ الفت دلانے کے لئے اصحاب الفیل کو اس واسطے قتل کیا گیا۔اور شکست دی گئی اور خائب و خاسر واپس کیا گیا ہے کہ قریش اور اہل عرب کا یقین تازہ ہو کہ اس گھر کی حفاظت اللہ تعالیٰ خود کرتا ہے۔اس طرح وہ خدا تعالیٰ کی خالص عبادت میں مشغول ہوں اور قریش جو موسم سرما و گرما میں سفر پر جاتے تھے۔اور تمام بلاد کے بادشاہ اور تجار ان کی عزت کرتے تھے۔اس تجارت اور سفر میں فرق نہ آوے بلکہ ان کی عزت اور بھی زیادہ ہو۔“ (حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۴۶۷)