صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 468 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 468

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۶۸ ۶۵ - کتاب التفسير / ويل لكل همزة الحطمة : آگ کا نام ہے جیسے سَقَر اور نظمی یعنی دوزخ اور شعلہ (والا عذاب) فرماتا ہے وَمَا أَدْرَكَ مَا الْحُطَمَةُ ( الهمزة : 1) اور مجھے کیا بتائے کہ خطبہ کیا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: حکم کے لغوی معنی بھی توڑنے ہی کے ہیں۔ زراعت کا غلہ جو چورنے کے لئے جانوروں کے پیروں سے روند ایا جاتا ہے۔ وہ خطام کہلاتا ہے۔ كَمَا قَالَ اللهُ تَعَالَى لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْتُهُ حُطَامًا (الواقعة: ۶۶) همز اور لمز کی جزا میں بھی سزا بالمثل کے طور پر اللہ تعالیٰ نے نارِ جہنم کے طبقہ کا نام محطمة بیان فرمایا ہے۔“ حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۴۶۰) ا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : ” اگر ہم چاہتے تو ضرور اسے ریزہ ریزہ کر دیتے۔“