صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 26
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۶ ۶۵ - کتاب التفسير / حم السجدة ہوتے ہیں کہ ان تک رسائی صرف ان برگزیدہ انسانوں کو نصیب ہوتی ہے جنہیں اللہ تعالیٰ اپنے دست قدرت سے پاک کرتا ہے۔ فرماتا ہے: لا یہ رماتا ہے : لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ ( الـ طَهَّرُونَ (الواقعة : (۸۰) مگر جو لوگ ان اوصاف سے محروم ہوتے ، ہیں وہ اپنی کو رباطنی کی وجہ سے اعتراض کرتے ہیں۔ ان کی نظر میں جو بات قابلِ اعتراض ہوتی ہے وہ دراصل نہایت اعلیٰ درجہ کا مضمو ہ کا مضمون اور بہ ضمون اور بہت بڑی معر معرفت کا بیان ہوتا ہے۔ امام ابن حجر نے لکھا ہے کہ یہ شخص جس نے حضرت ابن عباس سے قرآن کریم کی آیات کے تعارض کے حوالے سے چار سوال کیے وہ نافع بن ازرق تھا۔ یہ خوارج کے فرقہ از ارقہ کا بعد میں رئیس بنا۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۷۰۸) ان لوگوں کی مسلمانوں سے کئی جنگیں ہوئیں، بعض حضرت عبد اللہ بن زبیر کے زمانہ میں اور بعض عبد الملک بن مروان کے زمانہ میں۔ اس کی تفصیل كتاب الفرق بين الفرق، ذكر الأزارقة، صفحہ ۶۲ تا ۶۶ پر دیکھی جا سکتی ہے۔ وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاء : یعنی ہم نے ان کے ساتھ ان کے جوڑ کے ساتھی لگا دیتے ہیں۔ مکمل آیت یہ ہے: وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاءَ فَزَيَّنُوا لَهُم مَّا بَيْنَ أَيْدِيهِمْ وَمَا خَلْفَهُمْ وَحَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنَّهُمْ كَانُوا خَسِرِينَ ) ( حم السجدة : ٢٦) اور ہم نے اُن کے لئے بعض ساتھی مقرر کر دیئے پس انہوں نے اُن کے لئے اُسے خوب سجا کر پیش کیا جو اُن کے سامنے تھا یا اُن سے پہلے تھا پس اُن پر وہی فرمان صادق آگیا جو ان قوموں پر صادق آیا تھا جو اُن سے قبل جن وانس میں سے گزر چکی تھیں یقینا وہ گھاٹا پانے والوں میں سے تھے۔ ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمہ اللہ ) اس آیت کریمہ میں اللہ تعالٰی نے بتایا ہے کہ بُڑے ساتھی اور بُری صحبت انسان کو بُرائیوں اور گناہوں میں بڑھانے کا موجب بنتے ہیں اور انجام کار ایسے لوگ گھاٹا پانے والوں میں سے ہو جاتے ہیں۔ تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ : مکمل آیت یہ ہے : إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلائِكَةُ الَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَ ابْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِى كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَؤُكُمْ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدْعُونَ ) ( حم السجدة : ۳۱، ۳۲) یقیناً وہ لوگ جنہوں نے کہا اللہ ہمارا رب ہے، پھر استقامت اختیار کی، اُن پر بکثرت فرشتے نازل ہوتے ہیں کہ خوف نہ کرو اور غم نہ کھاؤ اور اس جنت ( کے ملنے) سے خوش ہو جاؤ جس کا تم وعدہ دیئے جاتے ہو۔ ہم اس دنیوی زندگی میں بھی تمہارے ساتھی ہیں اور آخرت میں بھی اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جس کی تمہارے نفس خواہش کرتے ہیں اور اس میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہو گا جو تم طلب کرتے ہو۔ (ترجمہ قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمه الله ) امام بخاری نے تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَليكة كا ذكر وَقَيَّضُنَا لَهُمْ قُرَنَاء ( حم السجدة: ۲۶) کے مقابل بیان کیا ہے۔ اس سے یہ بتانا مقصود ہے کہ بُری صحبت انسان کو گھاٹا پانے والوں میں سے بنا دیتی ہے ، جبکہ نیک صحبت جس کی اعلیٰ مثال فرشتوں کا نزول ہے ، وہ دنیاو آخرت کی کامیابیوں پر فتح ہوتی ہے۔ ا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : ” کوئی اسے چھو نہیں سکتا سوائے پاک کئے ہوئے لوگوں کے۔“