صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 451 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 451

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۴۵۱ ۶۵ - كتاب التفسير انا انزلنه تقاضا کرتی ہے کہ آسمان سے کوئی نور نازل ہو۔سو خد اتعالیٰ اس وقت اپنے نورانی ملائکہ اور روح القدس کو زمین پر نازل کرتا ہے۔اسی طور کے نزول کے ساتھ جو فرشتوں کی شان کے ساتھ مناسب حال ہے تب روح القدس تو اس مجدد اور مصلح سے تعلق پکڑتا ہے جو اجتبا اور اصطفا کی خلعت سے مشرف ہو کر دعوت حق کے لئے مامور ہوتا ہے اور فرشتے ان تمام لوگوں سے تعلق پکڑتے ہیں جو سعید اور رشید اور مستعد ہیں اور ان کو نیکی کی طرف کھینچتے ہیں اور نیک توفیقیں ان کے سامنے رکھتے ہیں تب دنیا میں سلامتی اور سعادت کی راہیں پھیلتی ہیں اور ایسا ہی ہو تا رہتا ہے جب تک دین اپنے اس کمال کو پہنچ جائے جو اس کے لئے مقدر کیا گیا ہے۔(شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۱۴،۳۱۳)