صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 448 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 448

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۴۴۸ ۶۵ - کتاب التفسير / اقرا باسم ربك الذي بتا سکتی کہ وہاں سے کوئی کتاب تصنیف ہوئی ہو۔ایسی عظیم الشان ربوبیت ہوئی کہ اسلام کی کتابوں کو اب کوئی گن بھی نہیں سکتا۔“ (حقائق الفرقان، جلد ۴ صفحہ ۴۲۲) بَاب ٤ كَلَّا لَبِنْ لَمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍ (العلق: ١٧،١٦) اللہ تعالیٰ کا یہ فرمانا: جس طرح وہ چاہتا ہے اس طرح نہیں ہو گا بلکہ اگر وہ (اپنے اس کام سے ) باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر زور سے گھسیٹیں گے۔ایسی پیشانی کی چوٹی جو جھوٹی ہے اور وہ خطا کار بھی ہے۔٤٩٥٨: حَدَّثَنَا يَحْيَى حَدَّثَنَا :۴۹۵۸: يحي (بن موسیٰ) نے ہم سے بیان کیا کہ عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ عبد الرزاق نے ہم سے بیان کیا۔انہوں نے معمر عَبْدِ الْكَرِيمِ الْجَزَرِيِّ عَنْ عِكْرِمَةَ سے ، معمر نے عبد الکریم جزری سے، عبد الکریم نے عکرمہ سے روایت کی۔(انہوں نے کہا:) قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو جَهْلٍ لَئِنْ رَأَيْتُ مُحَمَّدًا يُصَلِّي عِنْدَ الْكَعْبَةِ حضرت ابن عباس کہتے تھے: ابو جہل نے کہا: اگر میں محمد (صلی انیم) کو کعبہ کے پاس نماز پڑھتے دیکھ لأَطَأَنَّ عَلَى عُنُقِهِ فَبَلَغَ النَّبِيَّ پایا تو میں اس کی گردن کچل ڈالوں گا۔یہ خبر نبی صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَوْ فَعَلَهُ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچی تو آپ نے فرمایا: لَأَخَذَتْهُ الْمَلَائِكَةُ۔تَابَعَهُ عَمْرُو بْنُ اگر وہ ایسا کرتا تو فرشتے اس کو پکڑ لیتے۔خَالِدٍ عَنْ عُبَيْدِ اللهِ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ (عبد الرزاق کی طرح) عمرو بن خالد نے بھی اس حدیث کو روایت کیا ہے۔انہوں نے عبید اللہ (بن عمر و رقی) سے، عبید اللہ نے عبد الکریم سے روایت کیا۔تشريح : كَلَّا لَبِنْ لَّمْ يَنْتَهِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِيَةِ : اس آیت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ پر ظلم کرنے والوں کے بد انجام کی خبر دی گئی ہے جو جنگ بدر و دیگر غزوات میں