صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 419
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۴۱۹ ۶۵ - کتاب التفسير / الم نشرح لك مگر تیری کوششوں کے نتائج مستقل اور دیر پا ہوں گے۔پہلے ایک مشکل تمہارے سامنے آئے گی اور جب تم اس کو دور کر لو گے اور اپنے پہلے مقام سے اونچے ہو جاؤ گے تو پھر دوسری مشکل پیش آجائے گی اس وقت تمہارا فرض ہو گا کہ اس دوسری مشکل کو دور کرو اور اپنے مقام سے اور اونچے ہو جاؤ۔جب وہ مشکل بھی حل ہو گئی تو ایک تیسری مہم تمہارے سامنے آجائے گی اس وقت تمہارا فرض ہو گا کہ اس تیسری مہم کو سر کرو اور اپنے مقام سے اور اونچے ہو جاؤ۔گویا ایک دور ہے جو چلتا چلا جائے گا اور غیر متناہی ترقیات ہیں جو تمہارے سامنے آتی چلی جائیں گی۔کوئی وقت اور کوئی لمحہ تمہاری زندگی میں ایسا نہیں آسکتا جب تم یہ خیال کر لو کہ میں اپنا کام ختم کر چکا یا میں نے جس بلندی پر پہنچنا تھا پہنچ گیا۔“ ( تفسیر کبیر ، سورۃ الم نشرح زیر آیت فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبُ جلد و صفحه ۱۴۹)