صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 402 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 402

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۴۰۲ ۶۵ - کتاب التفسير والشمس وضحها وَلَا يَخَافُ عُقبها یعنی اللہ تعالیٰ کو کسی کے عقبی (انجام) کا ڈر نہیں کہ اس کا کیا ہو گا۔ حضرت عبداللہ بن زمعہ معروف صحابی ہیں۔ حضرت ام سلمہ کی بیٹی زینب ان کی بیوی تھیں۔ ان کی والدہ کا نام قریبہ تھا جو اُم المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۹۰۱) قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلُ أَبِي زَمْعَةَ عَمَّ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ : نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زبیر بن عوام کے چچا ابو زمعہ جیسا (شخص) ابو زمعہ حضرت زبیر بن العوام کا حقیقی چا نہیں تھا بلکہ مجازاً اُس کو چا کہا گیا ہے۔ اسد بن عبد العزبی پر اس کا شجرہ نسب ملتا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۹۰۲)