صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 397 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 397

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۹۷ ۶۵ - کتاب التفسير / لا اقسم خاک بسر لوگوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے کوشش کرے تو یہی لوگ ہیں جو بلندیوں کی طرف چڑھنے والے ہیں۔ لیکن یہ مطمح نظر ایسا ہے کہ ایک دو دن میں طے ہونے والا نہیں۔ اس کے لیے مسلسل صبر سے کام لیتے ہوئے صبر کی تلقین کرنی پڑے گی اور مسلسل رحمت سے کام لیتے ہوئے رحمت کی تلقین کرنی پڑے گی۔“ (ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ البلد صفحه ۱۱۷۰)