صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 374 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 374

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۷۴ ۶۵ - كتاب التفسیر / اذا السماء انشقت قرآن کریم کی آیات ذو الوجوہ ہیں اور ان کے کئی بطن ہیں وہ آیات جن میں آسمان وغیرہ کے پھٹنے کا ذکر ہے اس کے ایک روحانی معنی ہیں یعنی بارانِ رحمت کا رک جانا مگر آسمان کا پھٹنا ان معنوں تک محدود نہیں ہے۔جیسا کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: اور اگر یہ اعتراض پیش ہو کہ قرآن کریم میں یہ بھی لکھا ہے کہ کسی وقت آسمان پھٹ جائیں گے اور ان میں شگاف ہو جائیں گے اگر وہ لطیف مادہ ہے تو اس کے پھٹنے کے کیا معنی ہیں تو اس کا یہ جواب ہے کہ اکثر قرآن کریم میں سماء سے مراد كلّ ما فی السماء کو لیا ہے جس میں آفتاب اور ماہتاب اور تمام ستارے داخل ہیں۔ماسوا اس کے ہر یک جرم لطیف ہو یا کثیف قابل خرق ہے بلکہ لطیف تو بہت زیادہ خرق کو قبول کرتا ہے پھر کیا تعجب ہے کہ آسمانوں کے مادہ میں بحکم رب قدیر و حکیم ایک قسم کا فرق پیدا ہو جائے۔وذلك على الله يسير۔بالآخر یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ قرآن کریم کے ہر یک لفظ کو حقیقت پر حمل کرنا بھی بڑی غلطی ہے اللہ جل شانہ کا یہ پاک کلام بوجہ اعلیٰ درجہ کی بلاغت کے استعارات لطیفہ سے بھرا ہوا ہے۔سو ہمیں اس فکر میں پڑنا کہ انشقاق اور انفجار آسمانوں کا کیونکر ہو گا در حقیقت ان الفاظ کے وسیع مفہوم میں ایک دخل بے جا ہے صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہ تمام الفاظ اور اس قسم کے اور بھی عالم مادی کے فنا کی طرف اشارہ ہے الہی کلام کا مدعا یہ ہے کہ اس عالم کون کے بعد فساد بھی لازم پڑا ہوا ہے ہر یک جو بنایا گیا توڑا جائے گا اور ہر یک ترکیب پاش پاش ہو جائے گی اور ہر یک جسم متفرق اور ذرہ ذرہ ہو جائے گا اور ہر یک جسم اور جسمانی پر عام فنا طاری ہو گی۔اور قرآن کریم کے بہت سے مقامات سے ثابت ہوتا ہے کہ انشقاق اور انفجار کے الفاظ جو آسمانوں کی نسبت وارد ہیں ان سے ایسے معنی مراد نہیں ہیں جو کسی جسم صلب اور کثیف کے حق میں مراد لئے جاتے ہیں۔“ (آئینہ کمالات اسلام، روحانی خزائن جلد ۵ حاشیه صفحه ۱۴۹تا۱۵۱) وَسَقَ: فرماتا ہے: وَالَّيْلِ وَمَا وَسَقَ (الانشقاق :۱۸) اس کے معنی یہ ہیں کہ جب رات اکٹھا کر لیتی ہے یعنی ان ساری صفات کو جو رات کو کامل رات بنانے والی ہیں اپنے اندر جمع کر لیتی ہے۔ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَه ( الانشقاق : (۱۵) أَن لَن يُبْعَت (المفردات فی غریب القرآن۔حور ) اس نے یہ -