صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 372 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 372

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۷۲ ۶۵ - کتاب التفسير / ويل للمطففين رکھا۔آخر خدا کسی ایک قوم کا نہیں بلکہ وہ رب العالمین ہے۔وہ ایشیائیوں کا بھی خدا ہے اور افریقنوں کا بھی خدا ہے اور چینیوں کا بھی خدا ہے اور جاپانیوں کا بھی خدا ہے اور انگریزوں کا بھی خدا ہے اور امریکنوں کا بھی خدا ہے۔وہ اپنے بندوں کو اُسی کے ماتحت دیکھ کر خوش ہو سکتا ہے جو رب العالمین کی صفت اپنے اندر لے لے اور اُس کی ربوبیت کا کامل مظہر بن جائے۔عارضی حکومتیں دنیا میں بے شک ہوتی چلی آئی ہیں اور وہ تھوڑے تھوڑے عرصہ کے بعد مٹتی بھی رہی ہیں۔لیکن مستقل طور پر وہی قوم دنیا پر حکومت کر سکتی ہے جو لوگوں سے زیادہ حقوق نہ مانگے۔اور اُن سے کہے کہ یہ ہماری نہیں بلکہ تمہاری حکومت ہے۔جو قوم دُنیا میں بنی نوع انسان کی خدمت کا احساس لے کر کھڑی ہو گی اور پھر زائد حقوق مانگنے کے لئے بھی تیار نہیں ہو گی وہ ہمیشہ رہے گی۔اُس کے خلاف لوگوں کو بغاوت کرنے کی کبھی ضرورت ہی پیش نہیں آسکتی۔“ ( تفسیر کبير، سورة التطفيف ، زير آيت يومَ يَقُومُ النَّاسُ ، جلد ۸ صفحه ۲۸۵)