صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 367
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۶۷ ۶۵ - كتاب التفسير / اذا السماء انفطرت حضرت خلیفة المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: انسان پیدا کیا۔ انعام میں سے نہیں بنایا۔ تنوعیہ خلق ایسا عمدہ کیا کہ شیر ہاتھی وغیرہ سب کو قابو کر لیتا ہے۔ بڑا ہی معتدل المزاج بنایا ہے۔ صورتوں اور آوازوں کی ترکیب ایسی کہ لاکھوں کروڑوں انسانوں میں صورت اور آواز ایک دوسرے سے نہیں ملتی۔ یہ سب اس کی ربوبیت اور کرم ہے۔“ حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۳۴۰، ۳۴۱)