صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 351 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 351

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۵۱ ۶۵ -٦ كتاب التفسير والنازعات ہے۔قرآنِ کریم نے بھی بار بار عصا کے معجزہ کا ذکر کیا ہے۔بیشک ید بیضا کا معجزہ بھی کئی دفعہ ظاہر ہوا مگر ید بیضا کا معجزہ ہمیشہ عصا والے معجزہ کے بعد ظاہر ہوا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کو جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے نبوت کے مقام پر کھڑا کیا گیا تو اُس وقت بھی پہلے عصا کا معجزہ ظاہر ہوا اور بعد میں ید بیضا کا۔فرعون کے سامنے ساحروں کے مقابلہ میں بھی عصا کا معجزہ ہی دکھایا گیا۔جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے بنی اسرائیل کے ساتھ دریا کو پار کیا تو اس وقت بھی عصاہی سمندر پر مارا گیا اور جب پانی کی سخت ضرورت تھی تو اُس وقت بھی عصا ہی چٹان پر مارا گیا۔پس عصا کے ساتھ خصوصیت سے کئی نشانات وابستہ تھے اسی لئے اس معجزہ کو آیت کبری قرار دیا گیا ہے۔خروج باب ۷ آیت ۸ تا ۱۰ سے بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پہلے دن حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عصا کا معجزہ ہی دکھایا تھا۔“ ( تفسير كبير ، سورة النازعات، زیر آیت فارية الاية الكبرى جلد ۸ صفحه ۱۲۰،۱۱۹) الْحَافِرَةِ : يَقُولُونَ وَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ (النازعات: ١) وہ (لوگ) کہیں گے کہ کیا ہم ضرور پہلی حالت کی طرف لوٹا دیئے جائیں گے۔(ترجمہ تفسیر صغیر) حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: يَقُولُونَ وَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ سے مراد یہ ہے کہ جب کفار ایک پیشگوئی کو پورا ہوتے دیکھیں گے تو اُن کے دل دھڑ کیں گے اور وہ کہیں گے کیوں جی ایک بات تو پوری ہو گئی۔کیا دوبارہ زندہ ہونے والی بات بھی پوری ہو جائے گی یعنی خود بخود اُن کے دل میں سوال اُٹھنا شروع ہو جائے گا یا وہ آپس میں ایک دوسرے سے کہیں گے کہ ایک بات تو ہو گئی کیا اس سے ہم یہ نتیجہ نکال لیں کہ قیامت کا مسئلہ بھی سچ سچ صحیح ہے اور کیا اب اس طرح ہو کر رہے گا اگر ایسا ہوا تو ہمیں بڑا نقصان پہنچے گا۔( تفسیر کبیر، سورة النازعات، زیر آیت يَقُولُونَ ، انا لمردودون جلد ۸ صفحه ۱۱۵،۱۱۴) أيَّانَ مُرْسَهَا : يَسْتَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرسهَا (النازعات: ۴۳) وہ تجھ سے اس گھڑی کے متعلق پوچھتے ہیں (کہ) اُس کا آنا کب ہو گا۔(ترجمہ تفسیر صغیر ) المُرسی، آرسی سے اسم مفعول یا ظرف ہے اور آرتی السَّفِينَة کے معنے ہیں أَوْقَفَهَا عَلَى الانجر کشتی یا جہاز کو ان کی بندرگاہ پر لنگر انداز کر دیا۔(اقرب الموارد - رسو) يَسْتَلُوْنَكَ أَيَّانَ مُرْسَهَا أَلَى مَتَى وَقُوْعُهَا یعنی کب یہ پیشگوئیاں پوری ہوں گی۔