صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 332 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 332

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۳۲ ۶۵ - کتاب التفسير / القيامة حضرت خلیفہ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ ایک روز نہایت شدت سے سر دی تھی۔آپ پر وحی نازل ہوئی اور آپ کی پیشانی مبارک سے وحی کی شدت کی وجہ سے پسینے کے قطرے ٹپکنے لگے۔اسی طرح اگر آپ کسی اونٹ پر سوار ہوتے اور وحی کا نزول شروع ہو جاتا تو اس کے پاؤں بوجہ نقل وحی ٹیڑھے ہونے لگتے اور اگر کسی صحابی کی ران پر آپ کا سر مبارک ہوتا یا تکیہ لگائے ہوتے اور ایسی حالت میں وحی کا نزول ہونے لگتا تو اُس صحابی کو اپنی ران کے ٹوٹ جانے کا خوف ہوتا اور ایسی حالت میں آپؐ کا چہرہ مبارک زیادہ منور اور روشن ہو جاتا۔“ حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۲۳۳)