صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 326 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 326

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۲۶ ۶۵ - کتاب التفسير القيامة اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور معجزہ کا ذکر ہے۔ اتنی بڑی کتاب قرآن کریم تئیس برسوں میں نازل ہوئی اور نزول کے وقت آپ اس فکر میں کہ میں اسے فراموش نہ کر دوں، اپنی زبان کو تیزی سے حرکت دیتے تھے۔ مگر اللہ تعالیٰ نے آپ کو یقین دلایا کہ ہم ہی نے یہ قرآن نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کو اس کو جمع کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ پس ایک امی پر تئیس سال میں نازل ہونے والا قرآن بحفاظت جمع کیا گیا۔ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام اس امر کو ایک عظیم الشان معجزہ قرار دیتے ہیں کہ اس تئیس سالہ عرصہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر دشمن نے ہر طرح سے حملے کئے اور آپ کو ہلاک کرنے کی کوشش کی۔ اگر کچھ قرآن نازل ہونے کے بعد ہی نعوذ باللہ آپ کو دشمن ہلاک کرنے میں کامیاب ہو جاتا تو قرآن کے ایک کامل کتاب ہونے کا دعویٰ نعوذ باللہ باطل اور بالکل بے معنی ہو جاتا۔“ 66 ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ القیامۃ، صفحہ ۱۱۰۲،۱۱۰۱) لا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ : یعنی تو اس کے ساتھ اپنی زبان کو مت ہلا۔ فرمایا: لَا تُحَرِّكُ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ إِنَّ عَلَيْنَا جَمْعَهُ وَ قُرْآنه (القيامة : ۱۷، ۱۸) یعنی تو اس کے ساتھ اپنی زبان کو مت ہلا تا کہ اسے جلدی سے یاد کرلے۔ ہمارے ذمہ ہی اس کا اکٹھا کرنا اور اس کی ترتیب دینا ہے۔ حضرت خلیفۃ المسیح الاول رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: آیت باب ذو المعارف ہے اس کے دو ترجمے ہیں۔ ربط ما قبل کے لحاظ سے ایک معنے یہ ہیں کہ ”اے معذرت کننده عذر بیان کرنے میں تیز زبانی نہ کر “ اس صورت میں جمعہ میں ٹا کی ضمیر انسان کے اعمال کی طرف ہے۔ دوسرے معنے یہ ہیں کہ پڑھنے والا جب قرآن شریف پڑھے تو جلدی نہ کرے۔۔۔ جمع تو اللہ تعالیٰ کی پسند کی ہوئی ترتیب کے ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے فرمایا تھا اور اسی پسندیدہ ترتیب کے ساتھ ہم تک پہنچایا گیا۔ ہاں اس کا پڑھنا اور جمع کرنا ہم سب کے ذمہ ہے۔“ (حقائق الفرقان، جلد ۴ صفحہ ۲۷۲)