صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 313 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 313

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۳۱۳ ۶۵ - کتاب التفسير / المزمل فِرْعَوْنَ رَسُولًا فَعَطَى فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْتُهُ أَخْذَا وَبِيلًا (المزمل: ۱۶، ۱۷) اے لوگو! ہم اے لوگو! ہم نے تمہاری طرف ایک ایسا رسول بھیجا ہے جو تم پر نگر ان ہے اسی طرح جس طرح فرعون کی طرف رسول بھیجا تھا۔ پھر فرعون نے اس رسول کی نافرمانی کی تھی۔ اور ہم نے اس کو ایک وبال والے عذاب سے پکڑ لیا تھا۔ (ترجمہ تفسیر صغیر) حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اسی سورت میں ایک دفعہ پھر حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام کے ساتھ آپ کی مماثلت بیان فرمائی گئی ہے کہ آپ بھی ایک شارع رسول ہیں اور ایک صاحب جلال رسول ہیں۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مخاطبین کو تنبیہ کی جارہی ہے کہ موسیٰ علیہ السلام سے بڑھ کر صاحب جلال رسول ظاہر ہو چکا ہے۔ اس کی مخالفت کے نتیجہ میں سوائے اس کے کہ تم ہلاکتوں میں غرق کر دیئے جاؤ کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا جیسا کہ موسیٰ کے مقابل پر ایک بہت بڑے جابر نے آپ کے پیغام کو رڈ کرنے کی جرآت کی تھی اور ہلاک کر دیا گیا تھا۔“ ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ المزمل صفحه ۱۰۸۹)