صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 295
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۹۵ ۶۵ - كتاب التفسير / نوح يَغُوث : حاجت روائی اور فریاد رسی کا دیوتا۔ اس کی شکل گھوڑے کی تھی۔ شاید اس واسطے کہ فریاد رسی کے لیے تیز رفتاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس طرح ہندؤوں میں اندر دیوتا ہے۔ (۴) يَعُوقَ: (عوق سے مشتق ہے۔ بمعنے روکنا اور دفع کرنا) یہ مصیبتوں اور دشمنوں کے روکنے کا بت تھا۔ بشکل شیر ۔ ہندؤوں میں اس کے بالمقابل شنگھ : اوتار دیوتا ہے۔ (۵) نسرا: طول عمر کا دیو تا بشکل باز بنا ہوا ہوتا ہے۔ یہی بت اس قوم کی ہلاکت کا موجب ہوئے۔“ حقائق الفرقان جلد ۴ صفحه ۲۱۸)