صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 234
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۳۴ ۶۵ - کتاب التفسير / الجمعة علیہ وسلم کو خطرناک جنگوں میں بھی تنہا نہیں چھوڑا، جب تجارتی قافلوں کی خبریں سنا کرتے تھے تو آپ کو چھوڑ کر اُن کی طرف بھاگ جایا کرتے تھے۔ یہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پر ایک بہتان ہے۔ یقینا اس میں آخرین کے دور کے مسلمانوں کا ذکر ہے جو عملاً اپنے دین سے غافل ہو چکے ہوں گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیغام سے کوئی سروکار نہ رکھیں گے۔“ (ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورة الجمعة صفحه ۱۰۲۸)