صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 223
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۲۳ ۶۵ - کتاب التفسير / الصف اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بشارت دی: يَنْصُرُكَ رِجَالٌ تُوْحِي إِلَيْهِمُ مِّنَ السَّمَاءِ“ ( براہین احمدیہ حصہ پنجم، نصرة الحق، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ اے) یعنی آپ کی مدد وہ لوگ کریں گے جن کو ہم آسمان سے وحی کریں گے۔ ان الہی بشارتوں کے مطابق اقوام عالم سے بالعموم اور امت مسلمہ سے بالخصوص سعید فطرت نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کے پیکر کشاں کشاں آپ کے حلقہ ارادت میں اکٹھے ہونے لگے۔ آپؐ نے اپنی متعدد تصانیف میں ان مخلصین کا ذکر فرمایا ہے۔ یکے از حضرت مولانا نور الدین، حضرت مولانا عبد الکریم سیالکوئی صاحب، حضرت سید سرور شاہ صاحب حضرت مفتی محمد صادق صاحب، نیز وہ اصحاب جنہوں نے اپنی جان کی قربانیاں پیش کیں جیسے حضرت صاحبزادہ عبد اللطیف شہید جو اپنے ان مٹ نقوش ہمیشہ کے لیے چھوڑ گئے۔ رضی الله عَنْهُمْ ۔ مسیح محمدی کے جانثار اور مخلصین کا یہ سلسلہ صحابہ تک محدود نہیں بلکہ بلکہ یہ یہ فہرست فہرست ) ایک جاری چشمہ کی طرح ہر زمانہ میں اخلاص و وفا کے نمونے دکھاتے ہوئے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے واقفین زندگی اور خدمت سلسلہ کرنے والے ان گنت خدام، انصار ، مستورات اور اطفال کی صورت میں امام وقت کے سلطان نصیر بنے ہوئے ہیں اور اس راہ میں جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی فہرست بھی بہت طویل ہے۔ امریکہ کے ڈاکٹر مظفر احمد صاحب، ۲۰۰۵ء کے مونگ رسول کے شہداء، ۲۸ مئی ۲۰۱۰ء دار الذکر اور بیت النور لاہور کے شہداء، غرض جاشاروں کی ایک ایسی کہکشاں ہے جو ہر زمانے میں اپنے نور کی چمک دمک سے بھولے بھٹکوں کے لیے شمع نور بنی ہوئی ہے۔ " مَرْصُوصُ کے معنی ہیں ایک دوسرے سے جڑے ہوئے۔ اور بچی نے کہا: سیسہ سے جڑا ہوا۔ حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: کی پچھلی سورت کے آخر پر جس عہد بیعت کا ذکر ہے اس میں صرف مومن عورتوں م ذمہ داریوں کا ذکر ہی نہیں ہے بلکہ مومن مرد بھی عہد بیعت کے ذریعہ اسی قسم کی روحانی بیماریوں سے اجتناب کا عہد کرتے ہیں۔ پس دونوں کو سورۃ الصف کے آغاز میں یہ تاکید ہے کہ اپنے عہد بیعت میں منافق نہ ہو انہ ہو جانا اور یہ نہ ہو کہ دوسروں کو تو نصیحت کرتے رہو اور خود اس پر کار بند نہ ہو۔ اگر تم اخلاص کے ساتھ عہد بیعت پر قائم رہو گے تو اللہ تعالیٰ تمہارے دل ایک دوسرے سے اس طرح پیوستہ کر دے گا کہ تمہیں ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح دشمن کے مقابل پر کھڑا کر دے گا۔“ ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ الصف صفحه ۱۰۲۳)