صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 220 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 220

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۲۰ ۶۵ - کتاب التفسير / الصف ٦١- سُورَةُ الصَّفِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اللہ کے نام کے ساتھ جو رحمن اور رحیم ہے وَقَالَ مُجَاهِدٌ: مَنْ أَنْصَادِى إِلَى اللهِ اور مجاہد نے کہا: مَنْ أَنْصَادِي إِلَى اللهِ سے یہ (الصف: ١٥) مَنْ يَتَّبِعُنِي إِلَى اللهِ مراد ہے کہ میری پیروی کر کے اللہ کی طرف وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَرْصُوصٌ (الصف: ٥) کون جاتا ہے۔ اور حضرت ابن عباس نے کہا: مَرْصُوص کے معنی ہیں ایک دوسرے سے مُلْصَقٌ بَعْضُهُ إِلَى بَعْضٍ، وَقَالَ يَحْيَى بِالرَّصاصِ۔ جڑے ہوئے۔ اور بچی نے کہا: سیسہ سے جڑا ہوا۔ تشريح : سُورَةُ الصف: حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس سورۃ کے آخر پر حضرت عیسیٰ علیہ الصلوٰۃ والسلام اور آپ کی پیشگوئیوں کا ذکر چل رہا ہے اس لئے جس طرح آپ نے یہ اعلان کیا تھا کہ کون ہے جو اللہ کے لئے آپ کا مددگار بنے گا، اُسی طرح لازم ہے کہ دورِ آخرین میں جب دوبارہ یہ اعلان ہو تو تمام وہ مسلمان جو سچے دل سے ان پیشگوئیوں پر ایمان لائے ہیں وہ بھی لا یہ اعلان کرتے ہوئے مسیح محمدی کے جھنڈے تلے جمع ہو جائیں کہ ہم ہر طور سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کی نصرت کے لئے مسیح محمدی کے خدمت دین کے کاموں میں اس کے مدد گار ہوں گے۔“ (ترجمه قرآن کریم حضرت خلیفة المسیح الرابع، تعارف سورۃ الصف صفحه ۱۰۲۳) مَنْ أَنْصَارِی إِلَی اللہ سے یہ مراد ہے کہ میری پیروی کر کے اللہ کی طرف کون جاتا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یہ نام قرآنی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے اور احمدیت کی تاریخ میں بھی دو دفعہ آیا ہے۔ قرآنی تاریخ میں ایک دفعہ تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے حواریوں کے متعلق یہ الفاظ آتے ہیں۔ چنانچہ جب آپؐ نے فرمایا مَنْ أَنْصَارِی إِلَى اللهِ تو آپ کے حواریوں نے کہا نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ کہ ہم اللہ تعالیٰ کے انصار ہیں۔ دوسری