صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 205 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 205

صحیح البخاری جلد ۱۲ ۲۰۵ ۶۵ - كتاب التفسير / الحشر سونے کا پہاڑ بھی دیا جاتا۔اب ایک اور جماعت مسیح موعود کی ہے جس نے اپنے اندر صحابہ کا رنگ پیدا کرنا ہے۔صحابہ کی تو وہ پاک جماعت تھی جس کی تعریف میں قرآن شریف بھرا پڑا ہے۔کیا آپ لوگ ایسے ہیں؟ جب خدا کہتا ہے کہ حضرت مسیح کے ساتھ وہ لوگ ہوں گے جو صحابہ کے دوش بدوش ہوں گے۔صحابہ تو وہ تھے جنھوں نے اپنا مال، اپنا وطن راہ حق میں دے دیا اور سب کچھ چھوڑ دیا۔حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا معاملہ اکثر سنا ہو گا۔ایک دفعہ جب راہ خدا میں مال دینے کا حکم ہوا تو گھر کا کل اثاثہ لے آئے۔جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا کہ گھر میں کیا چھوڑ آئے تو فرمایا کہ خدا اور رسول کو گھر چھوڑ آیا ہوں۔رئیس مکہ ہو اور کمبل پوش، غرباء کا لباس پہنے، یہ سمجھ لو کہ وہ لوگ تو خدا کی راہ میں شہید ہو گئے۔“ ( ملفوظات جلد اول صفحه ۲۷) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ جاں نثار اور بے لوث خدمت کرنے والوں کا ایسا جنت نظیر معاشرہ قائم ہوا جو قیامت تک مشعل راہ اور قابل تقلید نمونہ ہے۔ایسی روشن مثالیں سیرت صحابہ کا ایک روشن باب ہے۔رضی اللہ عَنْهُ وَرَضُوا عَنْهُ -