صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 148
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۱۴۴۸ ۶۵ - كتاب التفسير / اقتربت الساعة ٤٨٦٨ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا ۴۸۷۸ ۴۸۶۸: مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ یچی ( بن يَحْيَى عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ سعيد قطان) نے ہمیں بتایا۔ انہوں نے شعبہ قَالَ انْشَقَّ الْقَمَرُ فِرْقَتَيْنِ۔ سے، شعبہ نے قتادہ سے، قتادہ نے حضرت انس أطرافه: ٣٦٣٧، ٣٨٦٨، ٤٨٦٧۔ سے روایت کی۔ انہوں نے فرمایا: چاند پھٹ کر دو ٹکڑے ہو گیا تھا۔ تشریح : وَانْشَقَّ الْقَمَرُ: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَانْشَقَّ الْقَمَرُ وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا القمر : ۳۲) اور چاند پھٹ گیا ہے۔ اور اگر وہ کوئی نشان دیکھیں گے تو ضرور اعراض کر جائیں گے۔ بیان کیا جاتا ہے کہ شق قمر کا یہ واقعہ ہجرتِ مدینہ سے پانچ سال پہلے ہوا۔ ابو نعیم نے دلائل النبوہ میں حضرت ابن عباس کی ایک روایت نقل کی ہے کہ چند مشرکین جن میں ابو جہل، ولید بن مغیرہ، عاص بن وائل اور نضر بن حارث شامل تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اگر آپ سچے ہیں تو چاند کو دو ٹکڑے کر دیجئے۔ آپ نے دعا کی اور چاند دو ٹکڑے ہو گیا۔' ريم امام بخاری نے ان روایات کو قبول نہیں کیا اور وہ روایات لائے ہیں جو ان کے اصول کے مطابق تھیں۔ باب میں مذکور روایات تین صحابہؓ سے مروی ہیں۔ پہلی روایت حضرت عبداللہ بن مسعودؓ کی ہے۔ ان کے الفاظ سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس واقعہ کے چشم دید گواہ ہیں۔ دوسرے راوی حضرت عبد اللہ بن عباس ہیں۔ شق قمر کا واقعہ ان کی پیدائش سے پہلے کا ہے اس لیے وہ اس کے چشم دید گواہ تو نہیں ہو سکتے البتہ انہوں نے یہ بات دیگر صحابہ سے سنی ہوگی۔ تیسرے راوی حضرت انس بن مالک ہیں جن کی عمر اس وقت پانچ چھ سال تھی اور وہ اس وقت مدینہ میں تھے اس لیے انہوں نے بھی یہ واقعہ دیگر صحابہ سے سن کر بیان کیا۔ حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: "سورۃ القمر کی مذکورہ بالا آیات کا تعلق یسعیاہ نبی علیہ السلام کی پیشگوئی سے بھی ہے جس کا ذکر ان کی کتاب یسعیاہ باب ۱۶:۲۱ میں ہے جس میں خبر دی گئی ہے کہ قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔ الساعۃ سے مراد یہی تباہی کی گھڑی ہے۔ عربوں کے نزدیک چاند اُن کی حکومت کا نشان تھا اور اب تک ان کے ہاں مہینوں کا شمار قمری حساب سے ہوتا ہے۔ ان آیات کے سیاق و سباق سے ظاہر ہے کہ انشقاق قمر کانشان بطور زجر تھا کہ وہ باز آجائیں ورنہ نہایت ہی ناگوار سزا اور سخت دن قریب ہے۔ یوم ا۔ (دلائل النبوة لأبي نعيم ، الفصل السادس عشر ، فَأَمَّا الشِقَاقُ الْقَمَرِ فَكَانَ بمكة ۔۔ جزء اول صفحه ۲۸۰)