صحیح بخاری (جلد دواز دھم)

Page 101 of 670

صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 101

صحیح البخاری جلد ۱۲ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں: I ۶۵ - کتاب التفسير / الحجرات إنَّ الصَّحَابَةُ كُلُّهُمْ كَذكَاء قد تورُوا وَجْهَ الْوَرَى بِضِيَاءِ الصَّالِحُونَ الْخَاشِعُونَ لِرَبِّهِمُ الْبَايِتُونَ بِذِكْرِهِ وَبُكَاءِ قوم كَرَام لَا نُفَرِّقُ بَيْنَهُمْ كَانُوا لِخَيْرِ الرُّسُلِ كَالأَعْضَاءِ تبِعُوا الرَّسُولَ بِرَحْلِهِ وَ ثَوَاءِ صَارُوا بِسُبُلِ حَبِيبِهِمْ كَعَفَاءِ سر الخلافة، روحانی خزائن جلد ۸ صفحه ۳۹۷) ترجمہ : یقیناً صحابہ سب کے سب سورج کی مانند ہیں۔انہوں نے مخلوقات کا چہرہ اپنی روشنی سے منور کر دیا۔وہ صالح تھے، اپنے رب کے حضور عاجزی کرنے والے تھے، وہ اس کے ذکر میں رو رو کر راتیں گزارنے والے تھے۔وہ بزرگ لوگ ہیں، ہم ان کے درمیان تفریق نہیں کرتے۔وہ خیر الرسل کے لئے بمنزلہ اعضاء کے تھے۔انہوں نے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی سفر اور حضر میں۔اور وہ اپنے حبیب کی راہوں میں خاک راہ ہو گئے۔