صحیح بخاری (جلد دواز دھم) — Page 86
صحیح البخاری جلد ۱۲ ۸۶ ۶۵ - كتاب التفسير / الفتح رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ هَذِهِ الْآيَةَ الَّتِي عنہما سے روایت کی کہ یہ آیت جو قرآن مجید میں فِي الْقُرْآنِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا أَرْسَلْتُكَ ہے، یعنی اے نبی ! ہم نے تجھے ( اپنی صفات کے شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًا وَنَذِيرًا (الفتح :(۹) لیے گواہ اور (مومنوں کے لیے) بشارت دینے والا قَالَ فِي التَّوْرَاةِ يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ إِنَّا اور کافروں کے لیے ) ہو شیار کرنے والا بنا کر بھیجا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ہے۔ انہوں نے کہا: (یہ) تورات میں یوں ہے: وَحِرْزًا لِلْأُمِّيِّينَ أَنْتَ عَبْدِي وَرَسُولِي اے وہ نبی ہم نے م نے تمہیں ان پڑھ لوگوں کے لئے سَمَّيْتُكَ الْمُتَوَكِّلَ لَيْسَ بِفَظٍ وَلَا بطور ایک شاہد اور خوشخبری دینے والا اور (کافروں کے لیے) ہو شیار کرنے والا اور پشت پناہ بنا کر بھیجا غَلِيظٌ وَلَا سَخَّابِ بِالْأَسْوَاقِ وَلَا يَدْفَعُ السَّيِّئَةَ بِالسَّيِّئَةِ وَلَكِنْ يَعْفُو ہے۔ تو میرا بندہ ہے اور میرا رسول ہے۔ میں نے تیرا نام متوکل رکھا۔ نہ تو بدخو ہے اور نہ سخت دل۔ وَيَصْفَحُ وَلَنْ يَقْبِضَهُ اللَّهُ حَتَّى يُقِيمَ نہ بازاروں میں شور و شر کرنے والا۔ اور نہ ایسا ہے بِهِ الْمِلَّةَ الْعَوْجَاءَ بِأَنْ يَقُولُوا لَا إِلَهَ کہ جو بدی کا بدلہ بدی سے دے۔ بلکہ معاف کرتا إِلَّا اللهُ فَيَفْتَحَ بِهَا أَعْيُنًا عُمْيًا وَآذَانًا ہے اور درگزر کرتا ہے اور اللہ اسے دنیا سے اس صُمَّا وَقُلُوبًا غُلْفًا۔ طرفه: ٢١٢٥- وقت تک نہیں اٹھائے گا جب تک اس کے ذریعہ ٹیڑھی اُمت کو درست نہ کرلے۔ یعنی وہ یہ اقرار نہ کر لیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور وہ اس کلمہ کے ذریعہ اندھی آنکھوں، بہرے کانوں اور غفلت میں لیٹے ہوئے دلوں کو کھول دے گا۔ تشريح : إِنَّا أَرْسَلْتُكَ شَاهِدًا وَ مُبَشِّرًاؤ نذيرا: یقینا ہم نے تجھے (اپنی صفات کے لیے گواہ اور (مومنوں کے لیے) بشارت دینے والا اور (کافروں کے لیے ) ہو شیار کرنے والا بنا کر بھیجا ہے۔ حضرت عبد اللہ بن عمرو کی بیان کردہ زیر باب روایت میں اُس پیشگوئی کا ذکر ہے جو تورات میں بیان ہوئی ہے۔ یہ پیشگوئی مفہوم وہی پیشگوئی ہے جس کا ذکر یسعیاہ و غیرہ انبیاء کی کتابوں میں موجود ہے۔ یہ پیشگوئی من وعن جس شان سے پوری ہوئی، وہ ظاہر وباہر ہے۔ پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں: ”دیکھو میرا خادم جس کو میں سنبھالتا ہوں۔ میر ا بر گزیدہ جس سے میرا دل خوش