صحیح بخاری (جلد یازدہم)

Page 65 of 260

صحیح بخاری (جلد یازدہم) — Page 65

صحیح البخاری جلد ۶۵ ۶۵ - کتاب التفسير / المؤمنون تُسْحَرُونَ : سحر سے ہے۔ تمہیں جادو کیا جاتا ہے۔ بوجہ جادو آنکھوں سے نظر نہیں آتا۔ فرماتا ہے: قُل من بِيَدِهِ مَلَكُوتُ كُلِّ شَيْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا وَلَـ يُجَارُ عَلَيْهِ إِنْ كُنْتُمْ كنتُمْ تَعْلَمُونَ ) سَيَقُولُونَ ولُونَ ۔ لِلَّهِ قُلْ فَأَنَّى تُسْحَرُونَ ) (المومنون: ۸۹، ۹۰) یعنی کہو کس کے قبضہ قدرت میں ہر چیز کی بادشاہت ہے۔ اور وہ سب کو پناہ دیتا ہے اور اس کے خلاف کوئی دوسر ا پناہ نہیں دے سکتا، اگر تمہیں علم ہو۔ وہ عنقریب کہیں گے اللہ ہی کا سب کچھ ہے۔ کہو تو پھر تمہیں کیسے نظر نہیں آتا۔ امام بخاری نے مذکورہ بالا آیات کے حوالے سے سورۃ المومنون کے نفس موضوع کی طرف قارئین کی توجہ منعطف کی ہے جس کا تعلق محاسبہ الہی سے ہے جو اس دنیا میں قائم ہوتا ہے اور حیاة ما بعد الموت سے متعلق یعنی اخروی زندگی کے بارے میں ہے۔ اس دنیاوی سلسلہ محاسبہ سے پتہ چلتا ہے کہ اَحْسَنُ الْخُلِقِينَ نے انسان مطلق العنان اور عبث پیدا نہیں کیا کہ اس کی زندگی کا صرف یہ مدعا ہو کہ کھائے پیے اور حدود کو توڑے اور بے باکی سے ظلم کا ارتکاب کرتا رہے اور کوئی اس سے گرفت نہ ہو۔ اس مفہوم اور معنوں سے اَحْسَنُ الْخُلِقِينَ کے حسن خلق پر بڑا دھبہ آتا ہے۔ ☆☆☆