صحیح بخاری (جلد یازدہم) — Page 188
صحیح البخاری جلد ۱ ۱۸۸ ۶۵ - کتاب التفسير الأحزاب تَطْهِيرًا (الأحزاب: ۳۴) اور اپنے گھروں کی بود و باش کو لازم رکھو اور زمانہ جاہلیت کی نمائش و آزادی نہ اختیار کرو۔ نماز صحیح طور پر قائم کرو اور زکوۃ دو اور اللہ اور اس ۔ اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اللہ یہی چاہتا ہے کہ ہر قسم کی گندگی اے اہل بیت تم سے دور کرے اور تم مردو زن کو پورے طور پر پاک کرے۔ دونوں آیتوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی بیویوں اور دیگر افراد خاندان کے تزکیہ نفس کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔ چنانچہ روایت زیر باب میں بتایا گیا ہے کہ آپؐ نے اس الہی ارشاد کی کما حقہ تعمیل فرمائی۔ دوسری آیت میں انہیں اپنے اوقات کا بیشتر حصہ امور خانہ داری کے لئے وقف رکھنے کا حکم دیا گیا ہے اور زمانہ جاہلیت کی آزادی سے روکا گیا ہے۔ علاوہ ازیں نماز و زکوۃ اور دیگر احکام شریعت میں اللہ اور رسول کی اطاعت کرنے کی تلقین ہے۔ تَبَرُّجَ الْجَاهِلِيَّةِ الأولى کا نمونہ اگر دیکھنا ہو تو آج ناکتخدا خواتین اور دوشیزاؤں کی مادر پدر آزادی، بن سنور کر حالت نیم برہنگی میں آوارگی اور غیر مردوں کے ساتھ حیا سوز خلا ملا کی صورت میں دیکھ لی جائے۔ مذکورہ بالا ارشاد کی غرض وغایت یہ بتائی گئی ہے : لِيُذْهِبَ عَنْكُمُ الرِّجْسَ أَهْلَ الْبَيْتِ وَيُطَهِّرَكُمْ تَطْهِيرًا یعنی تزکیہ نفس بَابه : وَإِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَالدَّارَ الْآخِرَةَ فَإِنَّ اللَّهَ أَعَدَّ لِلْمُحْسِنَتِ مِنْكُنَّ أَجْرًا عَظِيمًا (الأحزاب: ۳۰) اور اگر تم اللہ اور اس کا رسول اور دار آخرت چاہتی ہو تو پھر یقیناً اللہ نے تم میں سے نیکو کاروں کے لئے بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے وَقَالَ قَتَادَةُ وَاذْكُرْنَ مَا يُتْلى في اور قتادہ نے کہا: اللہ کی آیات اور حکمت کی باتیں ہے بُيُوتِكُنَّ مِنْ أَيْتِ اللهِ وَ الْحِكْمَةِ جو تمہارے گھروں میں پڑھی پڑھی جاتی ہے ہے انہیں (الأحزاب: ٣٥) الْقُرْآنِ وَالسُّنَّةِ۔ مد نظر رکھو (یعنی ان پر عمل کرو)۔ آیت الله سے مراد قرآن ہے اور حکمت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طریق عمل۔ ٤٧٨٦ : وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي ۴۷۸۶: اور لیث نے کہا: یونس نے مجھ سے کہا: يُؤْنُسُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي ابن شہاب سے مروی ہے کہ انہوں نے کہا: أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَنَّ ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے مجھے بتایا کہ حضرت