صحیح بخاری (جلد یازدہم)

Page 146 of 260

صحیح بخاری (جلد یازدہم) — Page 146

صحیح البخاری جلد ۱۴۶ ۶۵ - كتاب التفسير / النمل زیر آیت حَتَّى إِذَا أَتَوا عَلَى وَادِ النَّمل ۔۔۔ نملہ جس نے اپنی قوم کو مشورہ دیا تھا کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کا مقابلہ نہ کیا جائے ورنہ کچل دیئے جاؤ گے اسی قوم کا ایک فرد تھا۔ دوسرا لفظ الهذ هذ ہے جس سے بوجہ ناواقفی سمجھا جاتا ہے کہ الهُد هد پرندہ تھا جو خبر لانے کے لئے بھیجا گیا تھا۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ قدیم زمانے میں کبوتر وغیرہ کی قسم کے پرندوں سے خبر رسانی کا کام لیا جاتا تھا اور ان کی تربیت اسی غرض کے لئے کی جاتی تھی جو ہمارے زمانے میں برق رفتار وسائل خبر رسانی ایجاد ہونے رسانی ایجاد ہونے کی وجہ سے متروک ہیں اور روک ہیں اور آیت وَحُشِرَ لِسُلَيْنَ جُنُودُهُ مِنَ الْجِنِّ وَ الْإِنْسِ وَالطَّيْرِ (النمل: (۱۸) سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی فوج میں جہاں پہاڑی اور بدوی اور متمدن قبائل بھرتی کئے جاتے تھے وہاں خبر رسانی کے تعلق میں پرندوں کی بھی پرورش کی جاتی تھی۔ لیکن آیت ۲۱ میں الهُدهُد نامی ایک شخص ہے۔ عبرانی اور عربی اقوام میں خاندان کے نام اس کے بڑے آدمیوں کے نام پر رکھے جاتے تھے جیسے بنی ذئب بنی خزرج اور بنی اوس وغیرہ۔ اسی طرح ایک ارامی بادشاہ ”بن ہدد“ کا ذکر گزر چکا ہے۔ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ اس بارے میں فرماتے ہیں۔ و ممکن ہے کہ یہ ہد ہد عرب قبیلہ کا کوئی سردار ہو کیونکہ بائیبل سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کے ایک بیٹے کا نام بھی ہد ہد تھا اور تاریخی طور پر یہ امر ثابت ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے وقت تک اس رستے میں جو فلسطین سے یمن کی طرف آتا ہے عرب قبیلے بستے تھے۔ ( تقویم البلدان ) اور چونکہ عربوں اور یہودیوں کی باہم سخت چپقلش تھی اور گو وہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے ماتحت آگئے تھے۔ لیکن مخالفت اب تک باقی تھی۔ اس لیے جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے دیکھا کہ عرب قوم کا ایک سردار غائب ہے تو اُن کے دل میں شبہ پیدا ہوا اور وہ ناراض ہو گئے اور یمن چونکہ عرب کا ایک حصہ ہے اس لیے یہی بات قرین قیاس معلوم ہوتی ہے۔“ تفسير كبير، تفسير سورة النمل، آیت ۲۱ جلدی صفحه ۳۷۴، ۳۷۵) آیت وَتَفَقَّدَ الطَّيْرَ فَقَالَ مَا لِي لا أَرَى الْهُدُهُدَ أَمْ كَانَ مِنَ الْغَابِبِينَ (النمل: ۲۱) سليمان (علیہ السلام) نے معائنہ کیا اور کہا کہ کیا ہے میں ہدہد کو کچھ عرصہ سے) نہیں دیکھ رہا یا وہ غیر حاضروں میں سے ہے۔ كَانَ مِنَ الْغَابِبِینَ کے صیغوں کا تعلق انسانوں سے ہے اور اس کی غیر حاضری کی وجہ سے حضرت سلیمان علیہ السلام کا یہ فرمانا لأُعَذِّ بَنَّهُ عَذَابًا شَدِيدًا أَوْ لَا أَذْبَحَنَّهُ أَوْ لَيَأْتِيَنِي بِسُلْطَنٍ مُّبِينٍ ( العمل : (٢٢) لفظ عذاب اور ذبح بمعنی سزایا سزا یا قتل۔ مل سے ہے اور اس کا ا ترجمہ ترجمہ یہ یہ ہے ہے کہ کہ میں میں ضرور اسے سخت سزا دوں گا یا اسے قتل کر دوں گاور نہ اسے اپنی غیر حاضری کی معقول وجہ بیان کرنی ہو گی جو واضح اور قابل قبول ہو۔ زبان عربی میں ذبح بمعنی قتل بھی آتا ہے۔ (دیکھئے تاج العروس من جواهر القاموس - ذبح) قدیم سے یہ دستور رہا ہے کہ سرکش اور بغاوت سے مانوس قبائل جب مغلوب ہو جاتے تو ان کے رؤسا میں سے کوئی نہ کوئی نمائندہ فاتح بادشاہ کے دربار میں موجود