صحیح بخاری (جلد یازدہم) — Page 121
صحيح البخاری جلد IM ۶۵ - کتاب التفسير / الفرقان شريح۔وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ الهَا أَخَر : اس باب کے تحت تین آیتیں ہیں اور سورۃ - فرقان کی آیت وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ (الفرقان: ۶۹) میں اِلَّا مَنْ تَابَ وَآمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًا صَالِحًا (الفرقان: اے) کی استثناء سے یہ دھو کہ لگتا ہے کہ قاتل نفس اور زانی وغیرہ اگر توبہ کریں تو وہ سزا سے بچ جائیں گے۔امام بخاری نے حضرت ابن عباس کے قول سے جو کئی سندوں سے نقل کیا گیا ہے۔اس کا یہ جواب دیا ہے کہ یہ آیت زمانہ جاہلیت سے متعلق ہے۔جب کفار نے اپنے سابقہ عقیدہ اور اعمال سے تو بہ کر کے اسلام قبول کر لیا تو ان کے سابقہ گناہوں پر شرعی تعزیر عائد نہیں ہو گی۔لیکن شرعی تعزیر کا تعلق اس کے بعد کے عقائد و اعمال سے ہے۔شرعی تعزیر اپنی شرائط کے ساتھ ضرور نافذ ہو گی۔تو بہ اور اخروی سزا کا تعلق اللہ تعالیٰ سے ہے جو عَلِیمٌ بِذَاتِ الصُّدُور ہے۔سورہ فرقان کے آخری رکوع میں عِبَادُ الرَّحْمنِ کی کئی ایک علامتیں بیان ہوئی ہیں، جن میں سے ایک محولہ بالا آیت ہے۔پوری آیت یہ ہے: وَالَّذِینَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ الَهَا أَخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ يَلْقَ اَنَامان (الفرقان (۶۹) یعنی وہ لوگ جو اللہ کے سوا دوسرا معبود نہیں پکارتے اور اس نفس کو قتل نہیں کرتے جس کی حرمت کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے، مگر (شرعی) حق کے ساتھ اور نہ زنا کرتے ہیں اور جو ایسا کرے گا اپنے گناہ کی سزا پائے گا۔ان تینوں گناہوں کا ارتکاب اس دجالی زمانے میں کھلم کھلا ہو رہا ہے اور ان کے انسداد میں تمام مسیحی ممالک بغیر استثناء بے بس ہیں۔ہر جگہ اوارہ پولیس اتنا کمزور ثابت ہو رہا ہے کہ یہ جرائم روز بروز افزون ہیں، کم ہونے کا ذکر کیا۔صرف خود کشی کے واقعات ایک مسیحی ملک انگلستان اور ویلز میں مطابق ان کی سالانہ شائع شدہ رپورٹ (بابت ۱۹۶۱ء) کم و بیش پانچ ہزار سالانہ تک پہنچ گئے ہیں اور عیسائی ممالک میں ایسی تعداد سینتیس ہزار (۳۷۰۰۰) سالانہ ہے۔جس کی بڑی وجہ عیاشی اور شراب نوشی بتائی گئی ہے۔دوسروں کو قتل کرنے اور اسقاط کے واردات کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔زنا و فحاشی اور برہنگی بر سر عام ہے۔بَاب : يُضْعَفْ لَهُ الْعَذَابُ يَوْمَ الْقِيمَةِ وَيَخْلُدُ فِيهِ مُهَانَّا (الفرقان : ۷۰) قیامت کے دن اس کے لیے عذاب زیادہ کیا جائے گا اور وہ اس میں ذلت کے ساتھ رہتا چلا جائے گا ٤٧٦٥ : حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ حَفْصٍ :۴۷۶۵ سعد بن حفص نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنْ مَّنْصُورٍ عَنْ سَعِيدِ شیبان نے ہمیں بتایا۔انہوں نے منصور سے، بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ قَالَ ابْنُ أَبْزَى سُئِلَ منصور نے سعید بن جبیر سے روایت کی کہ انہوں