صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 75 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 75

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۷۵ ۶۵ - كتاب التفسير / البقرة جن حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی خالص توحید - بت پرستی اور مشرکانہ ر مشرکانہ عقائد و رسوم سے خلط ملط کر کے مسخ کر دی گئی تھی۔ اسلام نے پھر اسے اصل صورت پر بحال کیا اور جو باتیں درست تھیں انہیں بعض پابندیوں کے ساتھ قائم رکھا۔ میں سے بیت اللہ کا طواف بھی تھا۔ (دیکھئے کتاب الحج، باب ۹۱، ۱۴۴) اور بیت اللہ میں اعتکاف بھی۔ (کتاب الاعتکاف، باب ۵، روایت نمبر ۲۰۳۲) اور بیت اللہ کی تعظیم ان کے دلوں میں یہاں تک راسخ تھی کہ سوار ہو کر حج کرنا بیت اللہ کی تعظیم کے خلاف سمجھا جاتا تھا اور بیت اللہ کا حرم اتنا مقدس تھا کہ بیٹا باپ کا اور باپ بیٹے کے قتل کا انتقام لینا گناہ عظیم سمجھتا تھا۔ یہاں تجارتی کاروبار بھی ہوتا تھا۔ تجارتی منڈیاں عکاظ ، ذي المجاز، مجنة اور حباشة میں قائم کی جاتی تھیں اور بالعموم حرمت والے مہینوں میں یہ کاروبار جائز سمجھا جاتا تھا۔ ذو المجاز کی منڈی عرفات کے قریب اور عکاظ طائف کے قریب قرن المنازل کے ورے اور مجنة مر الظہران میں اصغر پہاڑی N بارق حباشة القنفذة 0 100 Km قرن المنازل ذو المجاز مر الظهران جدة عكاظ مكة مجنة عرفات طائف البحر الأحمر ساحل سمندر شهر ابستی تجارتی منڈی