صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 70 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 70

صحيح البخاری جلد ۱۰ ۲۵ - کتاب التفسير / البقرة گلا کاٹنے سے، تا مذ ہب غیر اللہ کا ہو۔کیونکہ خانہ جنگی کی بناء سیاسی اغراض پر ہے کہ ایک فریق حکومت پر قابض ہو اور لوگوں کا خدا بنے، جیسا کہ خاندان بنی امیہ یا خاندان بنی عباس نے کیا۔خانہ جنگی والی صورت سے متعلق الگ حکم ہے جو آیت وَإِن طَابِفَتنِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا (الحجرات: ۱۰) میں بیان ہوا ہے۔دونوں حکموں میں نوعیت کا فرق ہے۔پہلا حکم خالص جہاد فی سبیل اللہ کا ہے کہ اس میں مذہبی آزادی کی بحالی مقصود ہے۔سیاسی غرض مد نظر نہیں اور اس میں محرکات جنگ بالکل الگ ہیں۔نیک نیتی ہو تو اس میں شمولیت عام قسم کا جہاد کہلائے گا، لیکن دونوں جہادوں کے ثواب میں فرق ہے۔وَزَادَ عثمان بن صَالِحٍ عَنِ ابْنِ وَهْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِى فُلان: اس سند کے راوی عثمان بن صالح امام بخاری کے شیوخ میں سے ہیں۔فلاں سے مراد بعض نے عبد اللہ بن لہیعہ لئے ہیں۔(فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۲۳۱) سورۃ الانفال کی تفسیر میں یہی روایت زیر باب ۵ صرف حیوہ کی سند سے مروی ہے۔(دیکھئے روایت نمبر ۴۲۵۰) باب ۳۱ وَانْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى التَّهْلُكَةِ وَاحْسِنُوا إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُحْسِنِينَ (البقرة: ١٩٦) اللہ تعالیٰ کا فرمانا: تم اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے آپ کو اپنے ہاتھوں ہلاکت میں مت ڈالو اور احسان کرو۔اللہ محسنوں سے محبت رکھتا ہے۔التهلكة اور الْهَلَاكُ ایک ہی ہیں۔التهلكة وَالْهَلَاكُ وَاحِدٌ۔٤٥١٦ : حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا ۴۵۱۲: اسحاق نے ہم سے بیان کیا کہ نفر (بن النَّضْرُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سُلَيْمَانَ قَالَ تمیل) نے ہمیں خبر دی کہ شعبہ نے ہمیں بتایا سَمِعْتُ أَبَا وَائِل عَنْ حُذَيْفَةَ وَ انْفِقُواْا کہ سلیمان سے روایت ہے۔انہوں نے کہا: میں في سَبِيلِ اللهِ وَ لَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى نے ابو وائل سے سنا۔وہ حضرت حذیفہ سے روایت کرتے تھے کہ انہوں نے کہا: وَ انْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ وَلَا تُلْقُوا بِأَيْدِيكُمْ إِلَى اللَّهُلَكَةِ - خرچ کرنے کی بابت نازل ہوئی۔التَهْلُكَةِ (البقرة: ١٩٦) قَالَ نَزَلَتْ فِي التَّفَقَة۔ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : اگر مومنوں میں سے دو جماعتیں آپس میں لڑ پڑیں۔“ ترجمه حضرت خليفة المسيح الرابع: "اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں (اپنے تئیں ) ہلاکت میں نہ ڈالو۔“