صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 551
صحيح البخاری جلد ۱۰ ۵۵۱ ۶۵ - كتاب التفسير / الكهف بھیجو مِنْهُ وَلْيَتَلَطَّفْ وَلَا يُشْعِرَنَّ بِكُمْ أَحَدًا (الكهف : ۲۰) اپنے میں سے کسی کو اس سکے کے ساتھ شہر کی طرف رتا وہ دیکھے اس شہر میں سے کس کا غلہ زیادہ اچھا ہے۔ (جس کا غلہ سب سے زیادہ اچھاہ اچھا ہو ) اس سے کچھ کھانے کا سامان لے آئے اور لوگوں کے ساتھ نرمی اور مہربانی سے پیش آئے اور تمہارے متعلق کسی کو علم نہ ہونے دے۔ مويلا : مُجْرِزًا، بمعنی ملجا و ماوی و پناہ گاہ ہے۔ مرجع یعنی جائے رجوع بھی اس کے معنی ہیں۔ وَأَلَ يَئِلُ إِذَا تَجَأَ إِلَيْهِ يَلْجَا - لفظ مَوْبِلًا وآلَ يَيْلُ سے ظرف مکان ہے، یعنی نجات پانے کی جگہ ۔ ان معنوں کی تائید میں ایک شاعر کا یہ مصرعہ نقل کیا ہے: فَلَا وَأَلَت نَفْسٌ عَلَيْهَا تُحَاذِرُ - أَى لَا تَجَتْ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۱۸) یعنی نجات نہ پائے وہ نفس جس کے متعلق تو ڈر رہا ہے۔ فرماتا ہے : وَ رَبُّكَ الْغَفُورُ ذُو الرَّحْمَةِ لَوْ يُؤَاخِذُهُم بِمَا كَسَبُوا لَعَجَّلَ لَهُمُ الْعَذَابَ بَلْ لَهُمْ مَوْعِدُ أَنْ يَجِدُوا مِنْ دُونِهِ مَوْبِلًا ( الكهف: ۵۹) اور تیرا رب بہت ہی بخشنے والا (اور بہت ہی) رحمت کرنے والا ہے۔ اگر وہ ان کے (برے اعمال کی وجہ سے انہیں ہلاک کرنا چاہتا تو وہ ان پر فوراً عذاب نازل کر دیتا۔ (مگر وہ ایسا نہیں کرتا بلکہ ان کے لیے ایک میعاد (مقرر ) ہے جس سے ورے (یعنی پیشتر اس کے کہ وہ عذاب کو بھگت لیں) وہ ہر گز کوئی جائے پناہ نہ پائیں گے۔ لَا يَسْتَطِيعُونَ سَبْعًا: لَا يَعْقِلُونَ ۔ عقل سے کام نہیں لیتے۔ اس آیت کا یہ مفہوم فریابی نے مجاہد سے نقل کیا ہے۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۵۱۸) اس سے اشارہ آیت الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِی کی طرف ہے۔ پورا سیاق کلام یہ ہے: وَعَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرْضَا الَّذِينَ كَانَتْ أَعْيُنُهُمْ فِي غِطَاء عَنْ ذِكْرِى وَكَانُوا لَا يَسْتَطِيعُونَ سَعَانَ (الکھف: ۱۰۱، ۱۰۲) اور ہم اس دن جہنم کو کافروں کے بالکل سامنے لے آئیں گے۔ (وہ کافر) جن کی آنکھیں میرے ذکر (یعنی قرآن کریم) کی طرف سے (غفلت کے) پردہ میں تھیں۔ اور وہ سننے کی طاقت (بھی) نہیں رکھتے تھے۔ یہ آیات عیسائی اقوام کی موجودہ حالت کفر اور پرلے درجے کی غفلت اور دین سے لاپر واہی پر پورے طور پر منطبق آتی ہیں۔ بَاب ۱ : وَكَانَ الْإِنْسَانُ أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلًا ( الكهف : ٥٥) اور انسان ہر شے سے بڑھ کر جھگڑالو ہے ٤٧٢٤ : حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللهِ ۴۷۲۴ : علی بن عبد اللہ (مدینی) نے ہمیں بتایا کہ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ يعقوب بن ابراہیم بن سعد ۔ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا:) میرے باپ نے ہمیں بتایا کہ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ صَالِحٍ عَنِ ابْنِ انہوں نے صالح بن کیسان) سے، صالح نے شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عَلِيُّ بْنُ حُسَيْنٍ ابن شہاب سے روایت کی کہ انہوں نے کہا: علی