صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 549
صحیح البخاری جلد ۱۰ ولدها ۶۵ - كتاب التفسير / الكهف الْوَصِيد: دروازہ کی دہلیز، آنگن۔ غاروں کے زمین دوز کمرے اوپر تلے تہ خانوں کی شکل میں تھے جو دروازوں کے ذریعے ایک دوسرے سے متصل تھے۔ خطرے کی آہٹ پاکر وہ ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں چلے جاتے تھے۔ حفاظت کے لئے پالتو کتے رکھے ہوئے تھے جو انہیں قبل از وقت ان کے تعاقب کرنے والوں کی آمد سے خبر دار کر دیتے تھے۔ کتوں کی پرورش کے متعلق اب تک ان قوموں میں اہتمام پایا جاتا ہے جو انہیں آبا و اجداد سے ورثہ میں ملا ہے۔ بَعَثْنَاهُمْ : أَحْيَيْنَاهُمْ ۔ یعنی ہم نے ان کو زندہ کیا۔ لفظ بعد کے معنی اُٹھایا۔ روحانی زندگی اور اجتماعی ترقی کے لئے بھی یہ لفظ استعمال ہوتا ہے۔ بعثت انبیاء بھی انہیں معنوں میں ہے۔ بَعَثْنَاهُمْ كَے معنى أَحْيَيْنَاهُمْ ابو عبيدة سے مروی ہیں۔ عبدالرزاق نے عکرمہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اصحاب کہف بادشاہوں کی اولاد تھے جو مذہبی اختلاف کی وجہ سے اپنی قوم سے الگ ہو گئے اور غاروں میں رہنے لگے۔ امام ابن حجر نے لکھا ہے کہ لفظ بعث کے معنوں میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا : روحانی احیاء مراد ہے اور بعض نے جسمانی اور روحانی دونوں زندگیاں مراد لیں۔ لہذا اللہ تعالیٰ نے انہیں یہ امر سمجھانے کے لیے کچھ عرصہ کے لیے موت دے دی۔ اس بارے میں ان کے الفاظ یہ ہیں: فَاخْتَلَفُوا فِي بَعْثِ الرُّوحِ وَالْجَسَدِ فَقَالَ قَائِلٌ يُبْعَثَانِ وَقَالَ قَائِلٌ تُبْعَثُ الرُّوحُ فَقَدْ وَأَمَّا الْجَسَدُ فَتَأْكُلُهُ الْأَرْضُ فَأَمَاعَهُمُ اللَّهُ ثُمَّ أَحْيَاهُمْ فَذَكَرَ الْقِصَّةَ ( فتح الباری جز ء ۸ صفحہ ۵۱۷) غرض دونوں قسم کی رائے ہیں۔ ان میں سے جو رائے واقعات کے مطابق ہو وہی قابل قبول ہے اور دوسری رائے قابل رڈ۔ قرآن کریم کی نصوص کے خلاف ہے کہ مردے دنیا میں واپس لوٹائے ۔ ائے جائیں۔ چنانچہ فرماتا ہے: فِيهَا تَحْيَوْنَ وَ فِيهَا تَمُوتُونَ وَ مِنْهَا تُخْرَجُونَ (الاعراف: ۲۶) یہ خطاب افراد بنی نوع انسان کو ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ کوئی انسان اس زمین سے باہر نہیں جاسکتا۔ اسی میں اس کی زندگی اور موت ہے اور بستیوں کی نسبت جو ہلاک ہو چکی ہوں، فرماتا ہے کہ وَحَرْمٌ عَلَى قَرْيَةٍ أَهْلَكْنَهَا أَنَّهُمْ لَا يَرْجِعُونَ حَتَّى إِذَا فُتِحَتْ يَأْجُوجُ وَ مَأْجُوجُ وَهُمْ مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ (الانبیاء : ۹۶، ۹۷) اور اس بستی پر حرام ہے جسے ہم نے ہلاک کر دیا کہ اس کے رہنے والے اس دنیا میں لوٹ کر نہیں آئیں گے۔ یہاں تک کہ یاجوج و ماجوج کھول دیئے جائیں گے اور وہ ہر پہاڑی اور سمندر کی لہروں سے پھلانگتے ہوئے دنیا میں پھیل جائیں گے۔ پس اس آیت میں بھی افراد کے رجوع کا ذکر نہیں بلکہ برباد شدہ بستیوں کی نو آبادی کا ذکر ہے۔ آج کل یورپ کی عیسائی اقوام کے ادارہ جات استعمار کے ذریعہ یہ وعدہ الہی پورا ہو رہا ہے اور ہر کسی کو معلوم ہے۔ قرآن مجید میں روحانی موت اور زندگی کے لئے الفاظ بعث، احیاء اور امانة بیان ہوئے ہیں۔ دیکھئے سورۃ الانعام آیت نمبر ۳۷۔ فرماتا ہے : إِنَّمَا يَسْتَجِيبُ الَّذِينَ يَسْمَعُونَ وَالْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللهُ ثُمَّ ۔ الْمَوْتَى يَبْعَثُهُمُ اللَّهُ ثُمَّ إِلَيْهِ يُرْجَعُونَ ) ا ترجمه حضرت خليفة المسيح الرابع : " تم اسی میں جیو گے اور اسی میں مرو گے اور اسی میں سے تم نکالے جاؤ گے۔“