صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 503 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 503

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۵۰۳ -۲۵ کتاب التفسير / بني إسرائيل ١٧- سُورَةُ بَنِي إِسْرَائِيلَ باب ۱ ٤٧٠٨ : حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ :۴۷۰۸ آدم ( بن ابی ایاس) نے ہم سے بیان کیا۔عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ شعبہ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے ابو اسحاق ( عمرو عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ يَزِيدَ قَالَ سَمِعْتُ بن عبد الله سبیعی) سے روایت کی۔انہوں نے ابْنَ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ کہا: میں نے عبد الرحمن بن یزید سے سنا۔انہوں فِي بَنِي إِسْرَائِيلَ وَالْكَهْفِ وَمَرْيَمَ نے کہا: میں نے (حضرت عبد اللہ ) ابن مسعود رضی إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَاقِ الْأُولِ وَهُنَّ مِنْ اللہ عنہ سے سنا۔وہ سورۃ بنی اسرائیل ، سورۃ الکہف يلادي۔فَسَيُنْخِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُمْ اور سورۃ مریم سے متعلق کہتے تھے کہ یہ پہلی عمدہ سورتوں میں سے ہیں اور یہ میری پرانی یاد کی ہوئی (بَنِي إِسْرَائِيلَ : ٥٢) قَالَ ابْنُ عَبَّاسِ يَهُزُونَ وَقَالَ غَيْرُهُ نَغَضَتْ سِنُّكَ أَيْ تَحَرَّكَتْ۔أطرافه: ٤٧٣٩، ٤٩٩٤۔ہیں۔آیت فَسَيُنْغِضُونَ إِلَيْكَ رُءُوسَهُم - کے متعلق حضرت ابن عباس نے کہا: (فَسَيُنْغِضُونَ کے معنی ہیں) وہ (اپنا سر ہلائیں گے۔اور ان کے سوا دوسروں نے کہا: نَغَضَتْ سِنُّكَ یعنی تیرا دانت ہل گیا۔تشریح عتاق جمع عشيق ہے۔عتیق کے معنی ہیں قدیم۔اور اس کے معنی ہر وہ شے جو عمدگی میں انتہائی درجے کی ہو۔حضرت ابن مسعودؓ کی روایت میں تینوں سورتوں کے متعلق ذکر کیا ہے کہ إِنَّهُنَّ مِنَ الْعِتَانِ الْأُولِ کہ یہ سورتیں ان سورتوں میں سے ہیں جو ابتدائی زمانے میں نازل ہوئیں اور اپنے مطالب کے لحاظ سے نہایت عمدہ سورتیں ہیں اور بتایا وَهُنَّ مِنْ تِلا دی یہ سورتیں میری پرانی عمدہ جائیداد ہیں۔تلاڈ جمع ہے نالد کی تائید اس جائیداد کو کہتے ہیں جو قدیم ہو اور اعلیٰ درجے کی ہو۔ان تینوں سورتوں کو اپنی جائیداد اس لحاظ سے قرار دیا ہے کہ انہوں نے یہ سورتیں اس وقت یاد کیں جبکہ وہ مکہ مکرمہ میں تھے اور ابھی ہجرت نہیں ہوئی تھی، کیونکہ یہ سورتیں کی زندگی میں ہی نازل ہوئی تھیں۔سورۃ بنی اسرائیل، سورۃ مریم ابتدائی سورتوں میں سے ہیں جو اس وقت نازل ہوئیں کہ دعوی پر بمشکل پانچ سال کا عرصہ گزرا ہو گا اور سورۃ الکہف بھی مکی زندگی کے درمیانی ا ترجمه حضرت خلیفة المسیح الرابع : " تو وہ تیری طرف منہ کر کے ) اپنے سر ملکائیں گے۔“