صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 495 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 495

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۹۵ ۶۵ - كتاب التفسير / النحل ہے (اور ) اُس میں لوگوں کے لیے شفا کی خاصیت رکھی گئی ہے۔ جو لوگ سوچ اور فکر ) سے کام لیتے ہیں اُن کے لیے اس میں یقینا کئی نشان ( پائے جاتے ) ہیں۔ ذللا کے معنی ہیں لَا يَتَوَكَّرُ عَلَيْهَا کہ جن راستوں پر شہد کی مکھی کے لئے چلنا دشوار نہیں۔ اپنی قوت شامہ کے ذریعے ایک جگہ سے دوسری جگہ جہاں اس کی خوراک ہو آسانی سے جا پہنچتی ہے ، اسے کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی۔ قتادہ سے ذللا کے معنی مُطِیعَةٌ مروی ہیں۔ اس صورت میں ذللا - اسلکی کا حال ہو گا۔ یعنی خدا کی راہ میں چل ایسی حالت میں کہ تو اس کی فرمانبردار ہو۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۸۹) وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فِي تَقَلبِهِمْ : اخْتِلَافِهِمْ - اُن کے اِدھر اُدھر نقل و حرکت کرنے میں۔ اس سے یہ آیت مراد ہے: أَوْ يَأْخُذَهُمْ فِي تَقَلْبِهِمْ فَمَا هُمْ بِمُعْجِزِينَ) (النحل : (۴۷) یا وہ انہیں اُن کے سفروں میں تباہ کرے۔ پس وہ یاد رکھیں کہ ) وہ ( ہرگز اللہ کو ان باتوں کے پورا کرنے سے عاجز نہ پائیں گے۔ وَقَالَ مُجَاهِدٌ تَمِيدُ : تَكَفَّا - اُلٹ جائے، غیر متوازا : تَكَفَّا - اُلٹ جائے، غیر متوازن ہو جائے ۔ وَالْقَى فِي الْأَرْضِ رَوَاسِيَ أَنْ تَمِيدَ بِكُمْ وَأَنْهَرًا وَسُبُلًا لَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ (النحل : ١٦) اور اس نے زمین میں مضبوط پہاڑ بنائے ہیں تا وہ تمہیں چکر میں نہ ڈالے توازن نہ بگاڑے) اور دریا ( چلائے ہیں) اور خشکی کے راستے بنا۔ راستے بنائے ہیں تا تا تم آسانی سے اپنی منزل مقصود کی راہ پاسکو۔ مُفْرَطُونَ: مَنْسِيُّونَ - بھلائے جائیں گے ، نظر انداز کئے جائیں گے۔ فرماتا ہے: وَ يَجْعَلُونَ لِلَّهِ مَا يكرهون وَ و تَصِفُ الْسِنَتُهُمُ الْكَذِبَ أَنَّ لَهُمُ الْحُسْنَى لَا جَرَمَ أَنَّ لَهُمُ النَّارَ وَأَنَّهُمْ وَأَنَّهُمْ مُّفْرَطُونَ (النحل : ) ١٣ اور وہ اللہ کے لئے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جسے وہ (خود اپنے لئے ) نا پسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں (بڑی جرات سے کام لے کر یہ ) جھوٹ بولتی ہیں کہ انہیں ضرور بھلائی مل کر رہے گی۔ (مگر یہ ) اٹل بات ہے کہ ان کے لئے (دوزخ کی) آگ کا عذاب مقدر) ہے اور یہ کہ انہیں (اس میں ) چھوڑ دیا جائے گا۔ وَقَالَ غَيْرُهُ فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ۔ ۔۔۔ مجاہد کے سوا اوروں نے کہا: یہ استعاذہ قراءت کے ابتداء میں بھی ہے اور آخر میں بھی، جیسا کہ قرآن مجید کے آغاز میں بھی شیطان سے پناہ مانگی جانے کی ہدایت ہے۔ قرآن مجید کے خاتمہ میں بھی دو سورتیں خاص استعاذہ کی ہیں، ایک میں شَرِّ غَاسِقٍ (الفلق : (۴) نہایت تاریک رات کے شر سے پناہ مانگنے کی ہدایت ہے اور دوسری میں الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ (الناس:۵) سے، یعنی وسوسہ انا انداز سے جو ، جو پس پردہ رہتے ہوئے بنی نوع انسان کے عقائد و اعمال بگاڑ رہا ہے۔ النَّفْثَتِ فِي الْعُقَدِ (الفلق :۵) سے بھی وسوسہ اندازی کے ہی خیالات بد مراد ہیں جن کے اثر سے شیرازہ معاشرہ کی گرہیں ڈھیلی کی جاتی ہیں۔ اگر سورۃ تبت یدا ابی لَهَب اور سورۃ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ کے سیاق میں دیکھا جائے تو عیسائی قوموں سے تعلق رکھنے والے دو والے دجال کی حقیقت اور اس کی بولہبی اور فتنہ انگیزی اور ان کی آتش بار جنگوں کے شر عظیم کی ہولناکی کے بارے میں قرآن مجید کے اندار کا بخوبی علم ہو سکتا ہے۔ دجال شیطان اکبر کا مظہر اکبر ہے اور اس سے استعاذہ کے معنی یہ ہیں : الاعتصام بالله - اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا۔ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ ( الإخلاص :(۲) کے ارشاد سے بھی پایا جاتا ہے۔ ہا جاتا ہے کہ ابو لہب (آتش بار جنگوں کے موجد ) کا