صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 486 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 486

صحیح البخاری جلد ۱۰ ۴۸۷ ۶۵ - كتاب التفسير / الحجر تشريح : وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ : اس آیت سے متعلق بھی ایک اختلاف ہے جس کی وجہ سے اس کے لئے باب قائم کیا گیا ہے۔ اس تعلق میں جو روایت نقل کی گئی ہے اس میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی الم نے علاقہ حجر میں داخل ہونے سے منع فرمایا کہ اہل حجر کو سزادی گئی گئی تھی مبادا تمہیں بھی سزادی جائے۔ إِلَّا أَنْ تَكُونُوا با کین سوائے اس کے کہ تم گریہ وزاری کرتے ہوئے وہاں جاؤ۔ شیخ ابو الحسن نے باکین کی جگہ بائین پڑھا ہے جو باءَ يَبُوءُ سے اسم فاعل بَاءٍ ہے یعنی راجع لوٹنے والے۔ باء کی جمع بایدین ہے، یعنی راجعین حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ان علاقوں میں مقیم نہ ہو ، کاروبار کے لئے اگر وہاں جانا ہو تو پھر تم وہاں سے لوٹ آؤ۔ ابن التین نے روایت کی ہے لیکن اس کو پسند نہیں کیا اور کہا ہے : لا وَجْهَ لَهُ۔ یعنی اس کی کوئی ضرورت نہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۸۴) حجر سے مراد وہ احاطہ یا شہر یا قلعہ ہوتا ہے جس کے گرد پتھروں کی فصیل ہو ۔ اصحبُ الْحِجْرِ سے مراد ثمود کا شہر ہے جو حضرت صالح نبی علیہ السلام کی قوم تھی۔ کیونکہ یہ شہر فصیلوں سے مضبوط اور محفوظ کیا گیا تھا، اس لئے اس کا نام حجر مشہور ہوا۔ متعلقہ آیات یہ ہیں : وَلَقَدْ كَذَّبَ أَصْحَبُ الْحِجْرِ الْمُرْسَلِينَ وَآتَيْنَهُمْ وَآتَيْنَهُمْ أَيْتِنَا فَكَانُوا عَنْهَا مُعْرِضِينَ وَكَانُوا يَنْحِتُونَ مِنَ الْجِبَالِ بُيُوتًا أَمِنِينَ ( الحجر : ۸۱ تا ۸۳) حجر والے بھی مرسلوں کی تکذیب کر چکے ہیں اور ہم نے انہیں اپنے نشان دیئے مگر وہ ان سے رو گردان رہے اور وہ پہاڑوں کو کاٹ کر مکان بناتے تھے کہ امن سے رہیں۔ بَاب : وَلَقَدْ آتَيْنَكَ سَبْعًا مِنَ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنَ الْعَظِيمَ ( الحجر : (۸۸) اور ہم نے یقینا تجھے سات دہرائی جانے والی ( آیات) اور ( بہت بڑی ) عظمت والا قرآن دیا ہے ٤٧٠٣ : حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ :۴۷۰۳ : محمد بن بشار نے مجھے بتایا۔ غندر نے ہم حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ خُبَيْبِ سے بیان کیا کہ شعبہ نے ہمیں خبر دی۔ انہوں بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ نے خبیب بن عبد الرحمن سے ، حبیب نے حفص بن عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى قَالَ مَرَّ عاصم سے، حفص نے حضرت ابو سعید بن معلی سے روایت کی، انہوں نے کہا: نبی صلی اللی کم میرے بِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا أَصَلِّي فَدَعَانِي فَلَمْ آتِهِ حَتَّى صَلَّيْتُ پاس سے گزر ہے اور میں نماز پڑھ رہا تھا۔ آپ نے مجھے بلایا، لیکن میں آپ کے پاس نہ آیا۔ ثُمَّ أَتَيْتُ فَقَالَ مَا مَنَعَكَ أَنْ تَأْتِيَ یہاں تک کہ میں نے نماز پڑھ لی پھر آیا۔ تو آپ فَقُلْتُ كُنتُ أُصَلِّي فَقَالَ أَلَمْ يَقُلِ الله نے فرمایا: تمہیں (میرے پاس) آنے سے کس