صحیح بخاری (جلد دہم)

Page 481 of 613

صحیح بخاری (جلد دہم) — Page 481

صحیح البخاری جلد ۱۰ له ١٧ ۶۵ - كتاب التفسير / الحجر كِتَابٌ مَّعْلُومٌ : أَجَلٌ - یعنی مدت معلومہ، مقررہ مدت۔ فرماتا ہے : وَمَا أَهْلَكْنَا مِنْ قَرْيَةٍ إِلَّا وَلَهَا كِتَابٌ معْلُومٌ (الحجر : ۵) اور ہم نے کسی بستی کو ہلاک نہیں کیا مگر اس وقت جب اس کے لئے ایک مقررہ فیصلہ ہو چکا ہو۔ لَوْ مَا : هَل کا مترادف ہے۔ فرماتا ہے : لَوْ مَا تَأْتِينَا بِالْمَلائِكَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصُّدِقِينَ ( الحجر : ۸) اگر تُو سچا ہے تو کیوں ملائکہ کو ہمارے پاس نہیں لاتا۔ حرف تو حرف ما کے ساتھ مل کر تحریک و ترغیب اور تحریص (اکسانا) کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔ کوما کے ذریعے تحریک کی جاتی ہے کہ کیوں نہیں ایسا کیا جاتا۔ چنانچہ اس آیت کے یہ معنی ہیں کہ کیوں نہیں ملائکہ ہمارے پاس آتے جو شہادت دیں اور تیری تصدیق کریں۔ حرف هل حرف لا کے ساتھ مل کر بھی اس مفہوم میں استعمال ہوتا ہے۔ یہ قول ابو عبیدہ کا ہے۔ (فتح الباری جزء ۸ صفحہ ۴۸۲) زمخشری کے نزدیک کو اسی مفہوم میں حرف ما کے ساتھ ترکیب پاتا ہے، جیسے هَل حرف لا کے ساتھ۔ عمدة القاری جزء ۱۹ صفحه (۷) شيع : امم - اُمتیں۔ یہ شیعہ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں دوست اور ہم : دوست اور ہم خیال لوگ۔ فرماتا ہے : وَ لَقَدْ ارْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ فِي شِيَعَ الْأَوَّلِينَ وَمَا يَأْتِيهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (الحجر: ۱۱، ۱۲) اور ہم تجھ سے پہلے اگلے لوگوں کی جماعتوں میں بھی رسول بھیج چکے ہیں اور جو رسول بھی ان کے پاس آتا رہا ہے وہ ضرور اس کی ہنسی اڑاتے رہے ہیں۔ وَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ يُهْرَعُونَ مُسْرِعِینَ: بے تحاشہ بھاگتے ہوئے آئے۔ یہ لفظ سورۃ ہود کی ایک آیت میں آیا ہے نہ کہ سورۃ الحجر میں ۔ وَجَاءَهُ قَوْمُهُ يُهْرَعُونَ إِلَيْهِ وَمِنْ قَبْلُ كَانُوا يَعْمَلُونَ السَّيَّاتِ 10 (هود: ۷۹) اور اس کی قوم (غصہ سے) اس کی طرف بھاگتی ہوئی آئی ( اور یہ پہلا موقعہ نہ تھا) پہلے (بھی) وہ (لوگ نہایت خطرناک) بدیاں کرتے تھے۔ ابن ابی حاتم نے بسند علی بن ابی طلحہ معنی مشرِ عین حضرت ابن عباس سے موصولاً نقل کئے ہیں۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحه ۴۸۲) لِلْمُتَوَسمِينَ : لِلنَّاظِرِينَ - قوم لوط کی تباہی کے متعلق فرماتا ہے: اِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَتٍ لِلْمُتَوَسِّمِينَ ) (الحجر: ۷۶) اس (ذکر) میں فراست سے کام لینے والوں کے لیے یقیناً کئی نشان ہیں۔ وَ إِنَّهَا لَبِسَبِيلٍ مُّقِيمٍ ) (الحجر : ۷۷) اور وہ (کوئی گمنام جگہ نہیں بلکہ ) ایک بڑے مستقل راستے پر (واقع) ہے۔ حضرت لوط علیہ السلام کا ذکر کتاب احادیث الانبیاء، باب ۱۶ میں بھی تفصیل سے گذر چکا ہے۔ سكرتُ : غُشِيَت - پردے ڈال دیئے گئے۔ فرماتا ہے : وَ لَوْ فَتَحْنَا عَلَيْهِمُ بَابًا مِنَ السَّمَاءِ فَظَلُّوا فِيهِ يَعْرُجُونَ لَقَالُوا إِنَّمَا سُيِّرَتْ اَبْصَارُنَا بَلْ نَحْنُ قَوْمٌ من قَوْمٌ مَّسْحُورُونَ ( الحجر : ۱۵، ۱۶) اور اگر (بالفرض) ہم ان پر (شناخت کی) کوئی آسمانی راہ کھول (بھی) دیتے اور وہ اس سے (فائدہ اٹھا کر ) حقیقت کو سمجھنے بھی لگتے تو (بھی) وہ (یہی) کہتے (کہ) محض ہماری نظروں پر پردہ ڈالا گیا ہے (ورنہ حقیقت کچھ نہیں) بلکہ ہم (لوگوں) پر (کوئی) جادو کر دیا گیا ہے۔ سکرت کے معنی سُدَّت یعنی ہماری آنکھیں دیکھنے سے روک دی گئی ہیں۔ لفظ سکرت کی دو قراء تیں